• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 بمقابلہ آئی فون 8 پلس

شائع September 27, 2017
دونوں کمپنیوں نے حال ہی میں موبائل متعارف کرائے ہیں—فائل فوٹو
دونوں کمپنیوں نے حال ہی میں موبائل متعارف کرائے ہیں—فائل فوٹو

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے گلیکسی نوٹ 8 کو کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم سام سنگ کے سب سے بہترین فون کے مقابلے میں اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ایپل نے بھی رواں ماہ اپنے تین نئے موبائل متعارف کرائے، جن میں آئی فون ایکس، آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس شامل ہیں۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا موازنہ آئی فون 8 پلس سے کیا جا رہا ہے، کئی صارفین کا خیال ہے کہ اس بار بھی آئی فون جنوبی کورین کمپنی کے موبائل کو کیمرے اور دیگر فیچر میں مات نہیں دے پائے گا، جب کہ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی فون نے سام سنگ کو شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا فون آئی فون جیسا

دونوں کمپنیوں کے موبائل سامنے آنے کے بعد اب کئی صارفین سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 اور آئی فون 8 پلس کے کیمرے اور فیچرز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے بزنس انسائیڈر نے دونوں موبائل کے کیمروں سے کھینچی گئی تصاویر شائع کیں، جنہیں دیکھ کر یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ کس موبائل کا کیمرہ ذیادہ بہتر ہے۔

تاہم کئی صارفین نے سام سنگ کے مقابلے میں آئی فون کے کیمرے کو بہتر قرار دیا۔

آپ بھی درج ذیل تصاویر دیکھ کر خود اندازہ لگائیں۔

واضح رہے کہ سام سنگ کے موبائل کی قیمت آئی فون کے موبائل سے زیادہ ہے، آئی فون 8 پلس کی قیمت پاکستانی 86 ہزار سے زائد، جب کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت پاکستانی 98 ہزار روپے سے زائد ہے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

آئی فون 8 پلس سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

سام سنگ گلیکسی نوٹ سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

آئی فون 8 پلس سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

سام سنگ گلیکسی نوٹ سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

آئی فون 8 پلس سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

سام سنگ گلیکسی نوٹ سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

آئی فون 8 پلس سے لی گئی تصویر

—فوٹو: بزنس انسائیڈر
—فوٹو: بزنس انسائیڈر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024