• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہارر فلم ’اٹ‘ کے سیکوئل کو ریلیز تاریخ مل گئی

شائع September 26, 2017
فلم ’اٹ’ کا سیکوئل 6 ستمبر 2019 کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا —۔ پبلسٹی فوٹو
فلم ’اٹ’ کا سیکوئل 6 ستمبر 2019 کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا —۔ پبلسٹی فوٹو

ہولی وڈ کی کامیاب ہارر فلم ’اٹ‘ نے رواں سال اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد فلم سازوں نے اس کے سیکوئل کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔

فلم ’اٹ‘ امریکی مصنف سٹیفن کنگس کے 1986 میں شائع ہونے والے ناول پر مبنی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ اس کو پڑھ کر ہی لوگ دہشت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈراوئنی فلم ’اٹ‘ نے کیسا تاثر چھوڑا؟

اس ناول پر مبنی فلم کو پروڈیوس کرنے والی کمپنیوں نیو لائن سینما اور وارنر بروز نے اعلان کیا ہے کہ فلم کا سیکوئل 6 ستمبر 2019 کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

سیکوئل میں پہلی فلم میں شامل لوزر کلب کو 27 سال بعد دکھایا جائے گا جب یہ تمام بچے، بڑے ہوچکے ہوں گے اور ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے تاہم ایک فون کال اُن کو واپس ساتھ لے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہارر فلم جس کی فوٹیج نے لوگوں کو مفلوج کردیا

خیال رہے کہ فلم ’اٹ‘ اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فلم کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے اب تک دنیا بھر میں 478 ملین ڈالر یعنی تقریباً 5 ارب روپے کمائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 دن میں 1200 کروڑ روپے کمانے والی فلم

فلم ’اٹ‘ کی کہانی پینی وائز نامی ایک جوکر پر مبنی ہے جو بچوں کو جان سے مار دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024