• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا نیا اسٹار سامنے آگیا

شائع September 25, 2017
گانے کے ذریعے فلم کے نئے کردار کو متعارف کرایا گیا—اسکرین شاٹ
گانے کے ذریعے فلم کے نئے کردار کو متعارف کرایا گیا—اسکرین شاٹ

عامر خان کی آنے والی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے چوتھے گانے ’آئی مس یو‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

’آئی مس یو‘ کے ذریعے فلم کے ایک نئے کردار کو متعارف کرایا گیا ہے، جو فلم کے مرکزی کردار کا کلاس فیلو اور دوست ہے۔

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے فلم ڈیبیو کرنے والی زارا وسیم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

زارا وسیم ایک مسلم خاندان کی ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جسے گلوکارہ بننے کا شوق ہوتا ہے، مگر والد کی سختیوں کی وجہ سے اسے اپنا خواب پورا کرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

اگرچہ اس کے خواب کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے والدہ بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں، تاہم اسے اپنی منزل تک پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹ سپر اسٹار! ’برقع میں ملبوس گٹار بجاتی لڑکی‘

فلم کے ریلیز کیے گئے چوتھے گانے میں فلم کے نئے کردار کو متعارف کرایا گیا ہے، جو زارا وسیم کا کلاس فیلو ہونے سمیت اسے اس کے خواب کی تکمیل میں مدد فراہم کرتا ہے۔

زارا وسیم کے کلاس فیلو کا کردار کم عمر لڑکے ترتھ شرما نے نبھایا ہے، جو ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے فلم ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے گانے کو ریلیز کرنے اور تیرتھ شرما کو متعارف کرائے جانے پر اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ انہیں یہ گانا اپنے اسکول کے دن یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکریٹ سپر اسٹار کا پہلا گانا ریلیز

عامر خان نے مداحوں کو ’نوراتڑی‘ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

’آئی مس یو‘ سیکریٹ سپر اسٹار کا چوتھا گانا ہے، اس سے قبل فلم کا تیسرا گانا ’سپنے رے‘ بھی رواں ماہ 19 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’سپنے رے‘ میں بھی زارا وسیم اپنے گٹار کے ساتھ گانا گاتی نظر آئیں، اس گانے میں وہ کمرے سے نکل کر ٹرین میں آئیں، اور انہیں اس بار برقع کے بغیر دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا دوسرا گانا ریلیز

’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے پہلے دونوں گانوں میں زارا وسیم کو برقع میں ملبوس گھر کے اندر دکھایا گیا تھا، جب کہ چوتھے گانے میں انہیں اسکول یونیفارم میں اسکول اور اپنے کلاس فیلو کے ساتھ دکھایا گیا۔

ہدایت کار ایڈویت چوہان کی اس فلم کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں عامر خان بھی خصوصی طور پر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024