• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہد کے شاہی انداز کی جھلک

شائع September 25, 2017
شاہد کپور نے فلم میں راجا راوال رتن سنگھ یعنی رانی پدمنی کے شوہر کا کردار ادا کیا —۔
شاہد کپور نے فلم میں راجا راوال رتن سنگھ یعنی رانی پدمنی کے شوہر کا کردار ادا کیا —۔

بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز میں ابھی چند ماہ باقی ہیں، تاہم مداح فلم دیکھنے کے لیے کافی بے تاب ہورہے ہیں۔

ان کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے فلمساز ایک کے بعد ایک مرکزی اداکار کے مختلف انداز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں جس کے باعث لوگ اس فلم کا اور بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں دپیکا کا شاہانہ روپ منظرعام پر

گزشتہ ہفتے فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے کردار کی پہلی جھلک ریلیز کی گئی تھی جسے نہایت شاندار ردعمل موصول ہوا، دپیکا فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اور اب فلمساز نے اداکار شاہد کپور کے کردار کے پوسٹرز سوشل میڈیا پر شیئر کردیے، جنہوں نے فلم میں راجا راول رتن سنگھ یعنی رانی پدمنی کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

شاہد کپور کے دو پوسٹرز ریلیز کیے گئے جن میں سے ایک جنگ کے دوران لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے میں وہ اپنے شاہی انداز میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ فلم میں شاہد کپور کے کردار کے لیے ان سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم ایسی افواہیں سامنے آئی تھی کہ انہوں نے فلم میں چھوٹے کردار کے باعث اسے کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے شوہر بنیں گے؟

کئی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فواد خان نے فلم ’پدماوتی‘ سائن کرنے سے انکار اس لیے کیا تھا کیوں کہ وہ اُس وقت دوسری بولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ فلم میں رنویر سنگھ، علاؤالدین خلجی کا منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کا پوسٹر اب تک پیش نہیں کیا گیا۔

فلم ’پدماوتی‘ رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024