• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟

شائع September 23, 2017
—فوٹو: ایپل
—فوٹو: ایپل

ویسے تو ایپل نے جب سے آئی فون ایکس مارکیٹ میں ریلیز کیا ہے، تب سے ہی لوگ اس کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

اور یہ حقیقت بھی ہے کہ آئی فون ایکس ایپل کا اب تک کا سب سے بہترین فون بھی ہے۔

تاہم دیکھا جائے تو ایپل آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس بھی ایسے ہی فون ہیں، جو آئی فون ایکس کے ٹکر کے ہیں۔

آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس میں چند خوبیاں ایسی ہیں، جنہیں نظر میں رکھتے ہوئے وہ آئی فون ایکس کی جگہ لے سکتے ہیں۔

درج ذیل فیچرز آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس کو آئی فون ایکس جیسا بناتے ہیں، جس وجہ سے صارف کے سامنے یہ آپشن ہوتا ہے کہ وہ چاہے تو کوئی بھی فون خرید سکے۔

ایک جیسا پاور سسٹم

آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس کا پاور سسٹم بھی وہی ہے، جو آئی فون ایکس کا ہے۔

ایپل کے یہ تینوں فون کمپنی کے نئے پاور سسٹم اے 11 بائیونک چپ، نیورل انجن اور ایم 11 موشن پروسیسر سے کنٹرول ہوتے ہیں۔

ایک جیسا چارجنگ سسٹم

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 8 اور ایٹ پلس صارفین کے لیے دستیاب

آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس کا چارجنگ سسٹم بھی آئی فون ایکس جیسا ہی ہے۔

کمپنی کے تینوں موبائل ایک جیسی رفتار سے ہی سپورٹ چارجر سمیت وائرلیس چارجر کے ذریعے چارج ہوتے ہیں۔

تھوڑے فرق کے ساتھ ملتا جلتا کیمرہ

ایپل کے تینوں فونز آئی فون ایٹ، آئی فون ایٹ پلس اور آئی فون ایکس تھوڑے بہت فرق کے ساتھ ملتے جلتے کیمرے کے حامل ہیں۔

آئی فون ایکس کے کیمرے میں آپٹیکل لینس ہے، جو دیگر دونوں فونز میں نہیں، جب کہ آئی فون ایٹ پلس کا کیمرہ بھی آئی فون ایٹ سے تھوڑا سا مختلف ہے۔

تقریبا ایک جیسا فرنٹ کیمرہ

آئی فون ایٹ، آئی فون ایٹ پلس اور آئی فون ایکس کے فرنٹ کیمرے کے تمام فیچرز تقریبا یکساں ہیں، ان کے کیمرے سات میگا پکسل ایچ ڈی ہیں۔

مگر آئی فون ایکس کے کیمرے میں پورٹریٹ موڈ کے کچھ خصوصی اضافی سافٹ ویئر ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی فون ایکس کے وہ فیچر جو کسی اور موبائل میں نہیں

ایک جیسا فرنٹ شیپ

ایپل کے تینوں فونز کے فرنٹ کا ٹاپ ڈزائن یا شیپ ایک جیسا ہی ہے، تینوں فونز کے ٹاپ پر کوئی نشان نہیں۔

قیمتوں میں فرق

ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے تینوں نئے موبائل کے فیچرز تقریبا ایک جیسے ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں فرق ہے۔

آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس کے مقابلے آئی فون ایکس خریدنے والے صارفین کو کم سے کم پاکستانی 20 سے 25 ہزار روپے زائد ادا کرنے پڑیں گے۔

آئی فون ایکس کی قیمت پاکستانی اندازا ایک لاکھ 5 ہزار، آئی فون ایٹ کی 73 ہزار سے زائد جب کہ آئی فون ایٹ پلس کی قیمت 84 ہزار سے زائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024