• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

موٹاپے سے بچنے کیلئے بہترین غذا

شائع September 30, 2017 اپ ڈیٹ October 2, 2017

کیلوریز ہماری صحت کے لیے ضروری ہیں، لیکن زیادہ کیلوریز جسم کو موٹا بنا سکتی ہیں، اس لیے ہر کوئی ایسی غذاوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے جس کا ذائقہ بھی مزیدار ہو اور اس میں کیلوریز بھی کم ہوں۔

ویسے تو ہر غذا میں کیلوری موجود ہوتی، لیکن کئی میں کیلوری کی مقدار بہت زیادہ جبکہ چند میں کم ہوتی۔

یہاں ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن کا کھانا نہایت فائدہ مند بھی ہے اور ان میں کیلوریز کی مقدار 40 سے کم ہے جسے کھانے پر آپ کو موٹاپے کی پریشانی نہیں ہوگی۔

اسٹرابیری

اپنی میٹھی ڈشز میں اسٹرابیری پھل کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ اس میں صرف 33 کیلوریز موجود ہیں، اس کے علاوہ اس میں پولیفینول نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ٹشوز کو ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں، کیوں کہ ان ٹشوز کو نقصان پہنچنے پر متعدد دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شملہ مرچ

بہت سے ڈاکٹرز ایسا مانتے ہیں کہ شملہ مرچ غذائیت کے لیے بہترین سبزی ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں صرف 31 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اگر روز ایک شملہ مرچ کھائی جائے تو اس سے جشم میں وٹامن سی کی کمی 100 فیصد تک پوری ہوسکتی ہے۔

پاپ کارن

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ پاپ کارن جسم کو موٹا بناتے ہیں لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں، کیوں کہ پاپ کارن کے ایک کپ کی بات کی جائے تو اس میں صرف 32 کیلوریز موجود ہیں، پاپ کارنز نمک اور چاٹ مصالحے کے ساتھ الگ ہی مزہ دیتے ہیں۔

مشروم

آپ کو حیرانی ہوگی لیکن ایک میڈیم سائز کے مشروم میں صروف 4 کیلوریز ہوتی ہیں، اس لیے اس سبزی کو اپنی غذا میں فوری شامل کرنا ضروری ہے۔

سبز چائے

سبز چائے یعنی گرین ٹی کو لوگ ویسے ہی موٹاپا کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ صرف دل کے دیگر امراض کا خطرہ ہی کم نہیں کرتی بلکہ جسم میں بڑھتی کیلوریز کی تعداد بھی گھٹاتی ہے، ویسے تو لوگ کہتے ہیں کہ گرین ٹی کو گرم گرم پینا چاہیے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے گرم یا ٹھنڈا دونوں انداز میں پیا جاسکتا ہے۔

چکوترا (گریپ فروٹ)

چکوترے میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور اگر اسے روزانہ کھایا جائے تو وزن میں کمی بھی دیکھنے کو ملے گی، اس کے ادھے حصے میں 37 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

کھیرا

کھیرے میں 96 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس کے آدھے حصے میں 22 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، گرمیوں میں جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنے کے لیے کھیرا سب سے بہترین سبزی مانی جاتی ہے، اور اگر آپ اپنی باڈی میں فائبر بھی شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے چھلکے کو بالکل مت اتاریں بلکہ دھو کر ایسے ہی کھالیں۔

پھول گوبھی

ابلی ہوئی 100 گرام پھول گوبھی میں 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس میں 20 فیصد وٹامن سی بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024