• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فضاء سے سمندر میں مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل فائر کیا گیا، جس نے سمندر میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے میزائل تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربہ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: زمین سےسمندر میں مار کرنےوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ پاک نیوی وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

پاک بحریہ مسلسل اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا ’ضرب‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

رواں برس مارچ میں پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل اپریل 2016 میں بھی پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ’ضرب‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب تجربہ

نومبر 2015 میں پاکستان نیوی کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے سے اینٹی شپ میزائلوں کے کامیاب تجربات بھی کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بھی کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024