• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اصل 'جڑواں' ورن دھون نہیں بلکہ سلمان خان

شائع September 23, 2017
فلم 29 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔
فلم 29 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔

بولی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنی فلم ’جڑواں 2‘ کے اُس سین کا ٹیزر ریلیز کردیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

اس کی یہ وجہ نہیں کہ اس سین میں ورن دھون نے کوئی کمال اداکاری کی بلکہ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ اس سین میں بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جلوہ گر ہوئے۔

مزید پڑھیں: ’جڑواں 2‘ کا ٹریلر ریلیز

خیال رہے کہ جب سے فلم ’جڑواں 2‘ بننے کا اعلان ہوا تھا، تو یہ خبریں بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان فلم ’جڑواں‘ کے مرکزی اداکار تھے، جنہوں نے ڈبل رول کرکے اس فلم کو 1997 کی کامیاب فلم بنادیا تھا۔

ورن دھون نے فلم کے ایک سین کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے ڈبل کردار میں موجود ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی اس سین میں اپنے جڑواں کرداروں میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جڑواں 2‘ تکمیل کے آخری مراحل میں

اس سین میں سلمان خان نے ورن دھون کو یہ بھی یاد دلادیا کے اصل جڑواں وہی ہیں، جبکہ ورن دھون جڑواں 2 ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’جڑواں 2‘ رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

رومانوی اور ایکشن کہانی پر مبنی اس فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خدا نے چاہا تو میں جڑواں-تھری میں بھی ہوں گا‘

فلم ’جڑواں‘ کی کہانی بھی دو جڑواں بھائیوں پر مشتمل تھی جو بچپن میں علیحدہ ہوگئے تھے، ان میں سے ایک نہایت شریف جبکہ دوسرا بدمعاش بن جاتا ہے۔

1997 کی اس کامیاب فلم میں سلمان خان کے علاوہ کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024