• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’گول مال اگین‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع September 22, 2017
فلم کو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

اجے دیوگن اور ارشد وارثی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’گول مال‘ کی آنے والی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر بالآخر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں سیریز کی پہلی تین فلموں کے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں، جب کہ اس بار ’گول مال‘ کی ٹیم آپس میں لڑنے اور الجھنے کے بجائے جنات اور آتماؤں سے نمٹتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔

ٹریلر میں اجے دیوگن کو پہلی فلموں کی طرح ادھر ادھر لہراتی رنگین کاروں کے اوپر ایکشن میں کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ پہلی بار سیریز کا حصہ بننے والی پرینیتی چوپڑا کو بھی کار کے باہر گاڑی کے اوپر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں فلم کی تمام مرکزی کاسٹ کو دکھا گیا ہے، تبو بھی منفرد اسٹائل میں نظر آر ہی ہیں، جو اجے دیوگن اور اس کی ٹیم کو یہ خبر سناتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ ان کے گھر میں آتما اور جنات کا سایہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینیتی 'گول مال اگین‘ اور تبو

فلم میں اجے دیوگن، تشار کپور، کنال کھیمو، ارشد وارثی، تبو اور جوہنی لیور سمیت پہلی سیریز کے دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم کی ہدایات بھی روہت شیٹھی نے دی ہیں، جب کہ اسے دھلن مہتا نے پروڈیوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ’گول مال ان لمیٹڈ فن‘ کے نام سے آئی تھی، جس میں پاریش راول اور رمی سین سمیت سشمیتا مکھرجی بھی نظر آئیں تھی۔

اس سیریز کی دوسری فلم 2008 میں ’گول مال رٹنز‘ کے نام سے ریلیز کی گئی، اس میں پہلی بار کرینہ کپور، امریتا اروڑا اور سلینا جیٹلی کو بھی مختصر کردار میں دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: پرینیتی کے گانے سے'گول مال' ٹیم سونے پر مجبور

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’گول مال 3‘ 2010 میں ریلیز کی گئی، اس فلم میں بھی کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا، دیگر کاسٹ میں متھن چکربورٹی اور رتنا پھاٹک شاہ شامل تھیں۔

سیریز کی چوتھی فلم 2013 میں ریلیز ہونی تھی، تاہم مرکزی اداکارہ کو منتخب نہ کرپانے کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوئی، اب ’گول مال اگین‘ کو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

سیریز کی چوتھی فلم میں پرینیتی چوپڑا اور تبو پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024