• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’پدماوتی‘ میں دپیکا کا شاہانہ روپ منظرعام پر

شائع September 21, 2017 اپ ڈیٹ September 25, 2017
دپیکا اپنے انداز میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ بہادری کو بھی پیش کررہی ہیں—۔
دپیکا اپنے انداز میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ بہادری کو بھی پیش کررہی ہیں—۔

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ’پدماوتی‘ میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے مداح طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے۔

جس کے بعد اب آخر کار فلم میں دپیکا کا شاہانہ انداز سب کے سامنے آگیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنے انداز میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ بہادری کو بھی پیش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

فلم میں رانی پدمنی کے پہلے پوسٹر میں دپیکا پڈوکون نہایت بھاری جوڑا اور زیورات زیب تن کیے ہاتھ باندھے خاموش کھڑی ہیں۔

اس پوسٹر کو فلم کے تمام اداکاروں نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور کہا کہ رانی پدماوتی آخر کار سامنے آگئیں۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، تاہم اس پوسٹر پر فلم کی ریلیز تاریخ رواں سال یکم دسمبر بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فلم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پہلے پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کی پہلی جھلک آج ریلیز کی جائے گی، جس کے بعد مداح یہ سوچ رہے تھے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آنے والا ہے، تاہم ٹیزر تو نہیں بلکہ فلم میں دیپکا کے روپ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے مداح بےتاب

فلم ’پدماوتی‘ چتورگڑھ کی رانی پدمنی پر بنائی گئی ہے، جو بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر اپنی جان دے دیتی ہیں۔

اس فلم میں شاہد کپور رانی پدمنی کے شوہر راجا رتن سنگھ جبکہ رنویر سنگھ علاؤ الدین خلجی اور ادیتی راؤ حیدری علاؤ الدین خلجی کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024