• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سندھ طاس معاہدہ: سربراہ عالمی بینک کی پاکستان کے کردار کی تعریف

شائع September 20, 2017
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے نیویارک میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اب معاہدے پر پیش رفت کے لئے طریقہ کار تلاش کر رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو معاہدے کی شرائط پر کوئی ابہام نہیں ہے اور وہ باہمی مذاکرات کے ذریعے متفقہ حل تلاش کرنے کے لیے عالمی بینک کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے تربیلا فور، تربیلا فائیو اور داسو پن بجلی منصوبے میں تعاون پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی عالمی بینک کا تعاون طلب کیا۔

عالمی بینک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور وسیع تر اقتصادی استحکام کے لیے اس کی پیش رفت کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024