• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm

ڈاکٹرعبدالسلام کے مجسمے کی آئی اے ای اے مرکز میں نقاب کشائی

شائع September 20, 2017

نوبل انعام یافتہ سائنس دان ڈاکٹرعبدالسلام کے مجسمے کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مرکز ویانا میں نقاب کشائی کی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا امانو نے ڈاکٹرعبدالسلام کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹرعبدالسلام کے مجسمے کو آئی اے ای اے کے مرکز میں ان نامور سائنس دانوں کے مجسموں کے ساتھ رکھا جائے گا جنھوں نے نیوکلیئرسائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے جنھیں 'ایٹم برائے امن' کی تشریح اور جدید دنیا کو سائنسی بنیادوں پر ترقی کے لیے معلومات دینے پر یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق 'ڈاکٹر عبدالسلام نے امن، صحت اور استحکام کے لیے نیوکلیئر کے فائدہ مند استعمال کے حوالے سے آگاہی دی جس کو اہم مواقع پرتسلیم کیا گیا ہے'۔

ڈاکٹرعبدالسلام نے اس کے علاوہ اٹلی کے شہر تریستے میں انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹکل فزکس (آئی سی ٹی پی) کی بنیاد بھی رکھ دی تھی۔

آئی اے ای اے کی 61 ویں جنرل کانفرنس ویانا میں جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025