• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’پدماوتی‘ کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے مداح بےتاب

شائع September 20, 2017
فلم ’پدماوتی‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے —۔
فلم ’پدماوتی‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے —۔

بولی وڈ کے کامیاب اور بہترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ طویل عرصے سے خبروں میں موجود ہے، اور مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب ہورہے ہیں۔

فلم ’پدماوتی‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم اب تک ان میں سے کسی اداکار کا فلم میں کیا لُک ریلیز نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی' کی شوٹنگ، سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

فلم ’پدماوتی‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر آج اس کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس پر لکھا گیا کہ ’رانی پدماوتی کل آرہی ہیں‘۔

فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اس پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا۔

ان ٹویٹس کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

اس اعلان کے بعد مداحوں نے فلم کے ٹیزر کو دیکھنے کے لیے اپنی بےتابی کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ چتورگڑھ کی رانی پدمنی پر بنائی گئی ہے، جو بادشاہ علاؤالدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر اپنی جان دے دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رنویر سنگھ نے 'پدماوتی' کی ریلیز کا اعلان کردیا؟

اس فلم شاہد کپور رانی پدمنی کے شوہر راجا رتن سنگھ جبکہ رنویر سنگھ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

’پدماوتی‘ کی ریلیز رواں سال 17 نومبر کو متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024