• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بینک الفلاح کیلئے 2017 کا بہترین بینک ایوارڈ

شائع September 20, 2017

کراچی: بینک الفلاح کو قومی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرنے اور اپنے ذرائع کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے پر 2017 کے بہترین بینک ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز بینک الفلاح کو دوسرے پاکستان بینک ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا جو مشترکہ طور پر انسٹیٹویٹ آف بینکرز، اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی اور ڈان میڈیا گروپ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال یونائٹڈ بینک نے مذکورہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

تاہم بینک الفلاح کو صارفین کی فرنچائز کے طور پر بہترین بینک بھی قرار دیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں بینک کو ان کی اسلامک فرنچائز میں توسیع اور عوامی بیداری بڑھانے پر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا ڈجیٹل بینکنگ شروع کرنے کا منصوبہ

اس کے علاوہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو کم آمدنی والے علاقوں اور دیہاتوں میں مالی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے غیر بینکنگ سے متعلق بہترین بینک کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ٹیلی نار کو بہترین مائیکرو فنانس بینک ایوارڈ کا اعزاز بھی دیا گیا، یہ اعزاز اسے پاکستان میں کم آمدنی والی کمیونٹیز تک رسائی پر دیا گیا۔

اسی طرح حبیب بینک کو اِسمال بزنس اور زراعت کے حوالے سے بہترین بینک قرار دیا گیا، یہ اعزاز مذکورہ بینک کو اسمال بزنس کے حوالے سے بہترین کارکردگی اور قومی سطح پر زراعت کے معیار کو بڑھانے پر دیا گیا۔

اس کے علاوہ یونائٹڈ بینک کو کوآپریٹ فنانس اور کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ سے متعلق سرگرمیوں پر بہترین بینک قرار دیا گیا۔

میزان بینک کو بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا، یہ اعزاز انہیں اسلامک بینکنگ فرنچائز میں توسیع اور عوامی بیداری بڑھانے پر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس نصف کردیا گیا

جے ایس بینک کو ان کی اچھی بزنس ذمہ داریوں پر بہترین ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای سی جی) بینک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ سمیت متعدد بینکرز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق باجوہ نے کہا کہ بینکنگ کا شعبہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے ایوارڈ بینکس کو ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

مذکورہ ایوارڈز کے لیے جیوری میں اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر سلیم رضا، سینئر بینکرز اظہر حمید، شہزاد نقوی، فیروز رضوی اور زیلاف منیر شامل تھے۔


یہ رپورٹ 20ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024