• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میں 15 سال تک ڈپریشن میں مبتلا رہی: الیانا ڈی کروز

شائع September 19, 2017
بولی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز—۔ فائل فوٹو
بولی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز—۔ فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2015 میں میڈیا کے سامنے آکر اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی بات کی تھی اور اب اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بھی ایسا ہی انکشاف کردیا۔

ڈینم برانڈ کے لیے شوٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ وہ 15 سال تک ڈپریشن اور ذہنی تناؤ (body dysmorphic disorder) میں مبتلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: دیپیکا کی ڈپریشن فاونڈیشن کے 'لوگو' کا اعلان

انہوں نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں 11 سال مکمل کرچکی ہیں لیکن ان کا اداکارہ بننے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

الیانا ڈی کروز کا کہنا تھا، ’میں کافی شرمیلی تھی، 15 سال کی عمر میں میرا مقصد صرف یہی تھا کہ سب مجھے قبول کریں، میں یہی چاہتی تھی لیکن مجھے ایسا ملا نہیں‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا، ’میں یہ جانتی بھی نہیں تھی کہ مجھے کسی قسم کا باڈی ڈس آرڈر ہے، جب میں نے اداکاری شروع کی تو میرا مرض مزید بگڑ گیا، 3 سال قبل ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں بالکل خوش ہونے سے ایک دم ڈپریس ہوگئی اور مجھے وجہ بھی معلوم نہیں تھی، لیکن شکر ہے کہ مجھے صحیح وقت میں اندازہ ہوگیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: 44 سال کی عمر میں تنہا رہنا مشکل ہے،کرن جوہر

الیانا کے مطابق ڈپریشن جیسی بیماری کو سمجھنا کافی مشکل ہے۔

انہوں نے بتایا، ’میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے کبھی بے چینی یا ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا، میرے پاس ہر وہ چیز موجود ہے جو مجھے چاہیے، آپ سوچتے ہوں گے کہ پھر میں ڈپریس کیوں ہوں؟ مجھے بھی اس کا جواب معلوم نہیں‘۔

خیال رہے کہ الیانا ڈی کروز اور دپیکا پڈوکون کے علاوہ انوشکا شرما اور کرن جوہر جیسی شخصیات بھی ڈپریشن کے حوالے سے بات کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024