دیر بالا میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

پاکستانی پولیس جائے وقوہ پر۔ فائل فوٹو
پشاور: دیر بالا میں ایک مسافر گاڑی کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے سے تین مسافر ہلاک ہوگئے۔
پولیس آفسر ظاہر شاہ نے بتایا کہ شمال مغرب میں خیبر پختونخواہ صوبے میں اپر دیر کے قبائلی علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔
علاوہ ازیں ہلاک ہونے والوں کو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔