• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اطلاعات ہیں لوگوں کو غائب کیا گیا ہے، نواز شریف

شائع September 17, 2017

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں اطلاعات ملی ہیں کہ لاہور میں ان کے کارکن غائب کیے گئے ہیں تاہم این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مریم نواز نے اچھی مہم چلائی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'الیکشن کے نتائج بھی آرہے ہیں اور شکایت بھی آرہی ہیں کہ لوگ بھی غائب کیے گئے ہیں اس طرح کی اطلاعات مل رہی ہیں'۔

مریم نواز کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لیے چلائی گئی مہم کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'انھوں نے اچھی مہم چلائی ہے اور عوام نے بھی بہت اچھے طریقے سے جواب دیا ہے جس پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں'۔

#مزید پڑھیں:این اے-120: پولنگ کا وقت ختم، ووٹ کی گنتی جاری

سابق وزیراعظم نے ان کے خلاف سازش کے حوالے سے کہا کہ 'ہرچیز کا جائزہ لے رہے ہیں اور جائزہ لیں گے'۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی معاملات پر بات ہوئی ہے'۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانگی سے قبل لندن میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے علاج کے حوالے سے کہا کہ ان کا علاج جاری ہے اور مزید سرجری تجویز کی گئی ہے۔

بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی امید وار ہیں تاہم وہ علالت کے باعث وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں تاہم ان کی صاحبزادی مریم نواز نے مہم کا چارج سنبھالا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024