• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جعلی آئی فون کو کیسے شناخت کریں؟

شائع September 16, 2017
— ایف پی فائل فوٹو
— ایف پی فائل فوٹو

دنیا میں اسمارٹ فونز کی بات ہو تو سب سے پہلا نام آئی فون کا ہی ذن میں آتا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے سیکنڈ ہینڈ سیٹس کی خریدو فروخت کافی ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جعلی آئی فون اصل ڈیوائسز کے مقابلے میں زیادہ عام ہیں اور اکثر افراد انہیں ہی خرید کر خوش ہوجاتے ہیں، مگر وہ جلد خراب یا مسائل کا باعث بن جاتے ہیں۔

تو اگر آپ بھی کوئی آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اصلی اور جعلی کے درمیان فرق کرنے والی ان چیزوں کو ذہن میں بٹھالیں۔

مزید پڑھیں : اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟

فزیکل بٹن چیک کریں

اصلی آئی فون میں سلیپ/ ویک بٹن دائیں جانب اوپری کونے میں ہوتا ہے جبکہ والیوم اور سوئچ اور رنگر سوئچ بائیں جانب، اگر تو یہ سوئچ یا بٹن وہاں نہ ہو تو جو فون آپ دیکھ رہے ہیں، وہ جعلی ہیں، تاہم صحیح جگہ پر موجود ہیں تو بھی انہیں کئی بار دبا کر دیکھیں، کہ وہ ڈھیلے تو نہیں یا مناسب طریقے سے فٹ ہیں، کلون آئی فون میں بٹن کوالٹی ناقص ہوتی ہے۔

اسکرین چیک کریں

اصلی آئی فون کی اسکرین کلیئر اور پکسلیٹ نہیں ہوتی، جس کی وجہ ریٹینا ڈسپلے کا استعمال ہے، جعلی آئی فونز کی اسکرین کے کلر مدھم ہوتے ہیں جس کی وجہ سستے پرزوں کا استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

ویلکم اسکرین

فون کو ٹرن آن کریں، جعلی آئی فون میں ویلکم اسکرین پر ایسے الفاظ ہوں گے جیسے ویلکم جبکہ اصلی فون میں آئی فون کا لوگو شو ہوگا۔ ہوم اسکرین پر بھی آپ آئی فون اسٹور آئیکون کو دیکھیں اور اس پر کلک کریں، اگر وہ گوگل اسٹور پر لے جائیں تو صاف ظاہر کہ وہ جعلی ہے۔

کیمرہ کوالٹی

اصلی آئی فون کی کیمرہ کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے جبکہ جعلی میں تصاویر بہت بری اور اکثر دھندلی ہوتی ہیں، مختلف کیمرہ موڈ بشمول ویڈیو ریکارڈنگ کو آزما کر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جعلی آئی فون کتنی بری تصاویر اور ویڈیوز لیتا ہے۔

ملٹی ٹاسکنگ

میوزک ایپ اوپن کریں اور بیک گراﺅنڈ میں پلے کریں، اس کے بعد ایک اور اپلیکشن اوپن کرکے چیک کریں کہ فون کی پرفارمنس کیسی ہے، جعلی آئی فونز کے لیے دو ایپس بیک وقت چلانے پر کارکردگی کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے، جبکہ اصل آئی فون متعدد اپلیکشن اوپن کرنے پر بھی ہموار کام کرتا ہے۔

تیزی سے اسکرول

ہوم اسکرین پر تیزی سے دائیں اور بائیں جانب اسکرول کریں، جعلی آئی فون آپ کی تیزرفتاری کا ساتھ نہیں دے سکے گا۔

سیریل نمبر دیکھیں

آپ فون کی سیٹنگز میں جاکر جنرل میں جائیں اور پھر اباﺅٹ پر کلک کریں، وہاں آپ کو سیریل نمبر مل جائے گا، اس کے بعد ایپل کی ویب سائٹ پر جاکر وہ سیریل نمبر درج کرکے دیکھیں کہ وہ اصلی ہے یا نہیں، اگر وہ اسے invalid قرار دے تو وہ آئی فون جعلی ہوگا۔

اسٹوریج دیکھیں

اوریجنل آئی فون میں فون اسٹوریج فکس ہوتی ہے جیسے آٹھ جی بی (آئی فون فائیو سی میں صرف)، سولہ جی بی، 32 جی بی، 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی، جعلی آئی فون میں اسٹوریج بڑھانے کے لیے میموری کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر آپ کو فون میں کسی جگہ میموری کارڈ سلاٹ نظر آئے تو جان لیں کہ وہ جعلی ہے۔

سری چیک کریں

سری اپلیکشن صرف اصلی آئی فون پر ہی کام کرتی ہے، جعلی فون پر وہ کسی صورت کام نہیں کرتی۔

آئی ٹیونز سے کنکٹ کرنے کی کوشش

اپنے فون کو کمپیوٹر سے کنکٹ کریں اور پھر آئی ٹیون چلانے کی کوشش کریں، اگر ایرر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آئی ٹیونز آپ کے فون کو شناخت نہیں کرپارہی، اور یہ جعلی فون کی نشانی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024