• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا نے شادی کا اعلان کردیا

شائع September 15, 2017 اپ ڈیٹ September 17, 2017
دونوں نے اپنی منگنی کی بات خفیہ رکھی تھی—فائل فوٹو
دونوں نے اپنی منگنی کی بات خفیہ رکھی تھی—فائل فوٹو

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹر اور بولی وڈ کی اداکارہ کے درمیان شادی کا اعلان ہوا ہے، اس سے قبل بھی متعدد کرکٹرز اور اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

تاہم اب معروف بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے بھارتی اداکارہ ساگریکا گاٹکے سے شادی کا اعلان کردیا۔

ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگی کی تھی، لیکن اس وقت شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔

تاہم اب منگنی کے 4 ماہ بعد جوڑے نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ظہیر خان کی شاہ رخ کی ساتھی اداکارہ سے منگنی

انڈین ایکسپری نے اپنی خبر میں بتایا کہ کرکٹ اور فلم کی دنیا کے جوڑے نے رواں برس نومبر میں شادی کرنے کا اعلان کردیا، اور جوڑے نے زندگی کے اہم دن کے لیے ’27‘ تاریخ کا انتخاب کیا۔

جوڑا رواں برس 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا—فائل فوٹو
جوڑا رواں برس 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا—فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق جوڑے کی شادی کے دو مختلف ولیمے ہوں گے، جن میں سے ایک ’ممبئی‘ جب کہ ایک ’پونے‘ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ظہیر خان عالمی کرکٹ سے ریٹائر

یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ شادی کی تقریبات میں کن افراد کو مدعو کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی میں اسپورٹس اور شوبز کی اہم اور بڑی شخصیات سمیت کاروباری افراد اور میڈیا سے وابستہ لوگ بھی شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ساگریکا گاٹکے کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چک دے انڈیا‘ سے شہرت ملی، اس فلم میں انہوں نے ہاکی پلیئر کا کردار ادا کیا تھا۔

ساگریکا گاٹکے اب تک 7 فلموں میں کام کر چکی ہیں، جن میں مراٹھی اور پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں، انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’رش‘، ’جی بھر کے جی لے‘ سمیت ’ملنے نہ ملے ہم‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ظہیر خطرناک ترین باؤلر تھے'

ساگریکا گاٹکے خطروں کے کھلاڑی کے چھٹے سیزن میں بھی شامل ہوئی تھیں۔

ظہیر خان بھارت کی قومی ٹیم کے ساتھ متعدد میچ کھیل چکے ہیں، انہوں نے 90 سے زائد ٹیسٹ اور 280 سے زائد ایک روزہ میچوں میں ہندوستانی کی نمائندگی کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025