• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ایک ساتھ کام کریں گے؟

شائع September 15, 2017
آج تک دونوں اداکار ایک ساتھ فلم میں نظر نہیں آئے—فائل فوٹو
آج تک دونوں اداکار ایک ساتھ فلم میں نظر نہیں آئے—فائل فوٹو

ویسے تو بولی وڈ سلطان دپیکا پڈوکون کی سخت حریف اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، کرینہ کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

تاہم آج تک ایسا موقع نہیں آیا کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ کام کیا ہو، البتہ سلمان خان کی 2009 میں آنے والی فلم ’میں اور مسز کھنا‘ میں دپیکا پڈوکون نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔

اب خبریں ہیں کہ سلو بھائی کی آنے والی فلم ’کک 2‘ میں جیکولین فرنانڈس کے بجائے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائے گا۔

بولی وڈ لائف نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ ’کک 2‘ کی ٹیم چاہتی ہے کہ اس بار سلمان خان کے ساتھ نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے، جب کہ اس بار فلم کے کرداروں کو بھی بڑھائے جانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے؟

پہلی فلم کے مقابلے ’کک 2‘ میں زیادہ کردار اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جب کہ مرکزی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون کو لیا جائے گا۔

’کک 2‘ کے حوالے سے دیگرخبریں ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جب کہ اسے 2019 کے کرسمس کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا، سلمان کی 'ہیروئن' کے روپ میں

خیال رہے کہ ’کک 2‘ سلمان خان کی 2014 میں آنے والی فلم ’کک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں تھی۔

خبریں ہیں کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے، اور اسی وجہ سے اداکارہ کو کک 2 میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

ممکنہ طور پر کک 2 کی شوٹنگ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کردی جائے گی۔

اس وقت سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جب کہ دپیکا پڈوکون ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sufyan Gujar16 Sep 15, 2017 02:49am
Shahrukh khan New movie trailer

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024