• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیگریٹ چھوڑنے کا بہترین طریقہ

شائع September 15, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا سیگریٹ پینے کی عادت چھوڑنا بہت مشکل لگتا ہے؟ تو دوڑنا شروع کردیں۔

یہ دعویٰ ایک نئی کینیڈین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوڑنا تمباکو نوشی جیسی بری عادت سے نجات اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے رضاکاروں سے یہ عادت چھڑوانے کے لیے انہیں دوڑنے کی ہدایت کی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دس ہفتے کے پروگرام کے بعد 50.8 فیصد افراد نے کامیابی سے تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کردیا ہے جبکہ 91 فیصد میں اس کے استعمال کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں تمباکو نوشی کو چھوڑنے کے حوالے سے مدد دیتی ہیں، خاص طور پر کمیونٹی پروگرام زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ تنہا ایسا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں کینیڈا بھر سے 168 تمباکو نوش افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 37 تو مکمل طور پر اس سے نجات پاگئے جبکہ 72 لگ بھگ چھوڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دوڑنے کی عادت سے لوگوں کی ذہنی صحت میں بھی بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں دس سے چوبیس سال کی عمر کے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جب کہ دنیا بھر میں 50لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتا ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزا موجود ہوتے ہیں۔

تمباکو نوشی سے انسان کو دل، پھیپھڑے، سانس، نظام ہضم، پیشاب، معدہ، جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024