• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کا ایک اور منفرد انداز

شائع September 14, 2017 اپ ڈیٹ September 15, 2017
فلم میں ودیا بالن ریڈیو جوکی کے روپ میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
فلم میں ودیا بالن ریڈیو جوکی کے روپ میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

ڈرٹی پکچر، کہانی، عشقیہ، بیگم جان اور ہماری ادھوری کہانی جیسی فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے فلموں کو کامیاب کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کی آنے والی فلم ’تماری سُلُو‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

پروڈیوسر بھشن کمار کی ’تماری سلو‘ کی ڈائریکٹر سریش تریوانی نے دی ہیں، فلم کو ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کے ساتھ نیہا دھوپیا، مناو کول اور وجے مورایا جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم میں ودیا بالن ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر نائٹ ریڈیو جوکی (آر جے) کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کو اپنے آواز کے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری کامیابی میں کسی کا کردار نہیں، ودیا بالن

ایک منٹ 10 سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر ٹریلر میں ودیا بالن کو فیشن ایبل اور مختصر لباس کے بجائے ساڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

ودیا بالن کو ان کے سحر انگیز آواز کے ساتھ موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ ان کی آواز سننے والے لوگوں کو کام چھوڑ چھاڑ کران کی باتوں کی طرف دھیان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر کے آخری لمحوں میں ودیا بالن ایف ایم اسٹیشن پہنچتی ہیں، جہاں وہ آر جے کے فرائض انجام دیتے ہوئے نہایت ہی نفاست سے ’ہیلو‘ بولتی ہیں، جس پر انہیں پروڈیوسر مزید نفیس آواز نکالنے کی ہدایت کرتا ہے، جس پر وہ مسکراکر کہتی ہیں، ’اتنا کافی ہے‘۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن پاکستانی ڈراموں کے سحر میں گرفتار

’تمہاری سُلُو‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیا، اور کئی بولی وڈ اسٹارز، پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں نے ٹیزر کو اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

پروڈیوسر کرن جوہر، انیل کپور، ٹوئنکل کھنہ اور عمران ہاشمی سمیت متعدد بولی وڈ شخصیات نے ’تمہاری سلو‘ کا ٹیزر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ودیابالن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن پاکستانی سینما کا حصہ بننے کے قریب؟

فلم کو رواں برس یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ودیا بالن ’لگے رہو منا بھائی‘ میں ریڈیو جوکی کا کردار ادا کرچکی ہیں، جس میں ان کی جانب سے فلم میں بولے جانے والا ڈائلاگ’گڈ مارننگ ممبئی‘ مشہور ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024