• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

’سات دن محبت ان‘ میں آمنہ الیاس کا کردار کیا ہے؟

شائع September 14, 2017

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کو فلم ’سات دن محبت ان‘ میں اپنے کردار سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ ’فلم میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے، جسے مرد زیادہ پسند نہیں، اسے ماضی میں اپنے رشتوں میں کافی دکھ ملا ہے، اس لیے وہ اب پیار پر بھروسہ نہیں کرتی‘۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ اس لڑکی کو فیمینسٹ (feminist) بھی کہہ سکتے ہیں، اس لیے نہیں کیوں کہ یہ مردوں سے نفرت کرتی ہے، کیوں کہ فیمینسٹ خواتین مردوں سے نفرت نہیں کرتی، لیکن اس لیے کہ وہ مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات پر یقین رکھتی ہے‘۔

آمنہ کے مطابق فلم میں ایک سین کے دوران وہ زبردستی کی شادی کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

فلم میں اس کردار پر حامی دینے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنے کردار سے سوسائٹی میں خواتین کو مردوں کے برابر پیش کرسکوں‘۔

اس فلم کی ہدایات مینو اور فرجاد دے رہے ہیں، جن کے ساتھ آمنہ اس سے قبل فلم ’زندہ بھاگ‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ کےساتھ مخنث ماڈل رمل علی کا فلم ڈیبیو

فلم ’سات دن محبت ان‘ میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم میں جاوید شیخ، میرا سیٹھی، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی موجود ہیں۔

فلم کی کہانی فصیح باری نے تحریر کی جسے 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024