• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

ہونڈا کی سب سے منفرد کانسیپٹ گاڑی

شائع September 14, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اپنی سب سے منفرد کانسیپٹ گاڑی متعارف کرا دی ہے جو بہت جلد سڑکوں پر بھی دوڑتی نظر آئے گی۔

ارب ای وی کانسیپٹ نامی یہ گاڑی فرینکفرٹ میں جاری انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران متعارف کرائی گئی جو کہ کمپنی کی جانب سے اپنی اولین چھوٹی گاڑیوں کو خراج تحسین بھی ہے۔

اس گاڑی کو 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ہونڈا نے اس گاڑی کے فیچرز کے بارے میں تفصیلات تو جاری نہیں کیں تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس کا سسٹم ڈرائیور کے جذبات کو شناخت کرکے سیکھے گا اور اس حوالے سے تجاویز بھی دے گا۔

ہونڈا کے خیال میں مستقبل قریب میں انسان اپنی گاڑیوں سے بات چیت کرسکیں گے، کم از کم اس کانسیپٹ گاڑی کی حد تک تو کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔

گاڑی کے اندر ایسے دروازے دیئے گئے ہیں جو اس وقت کسی رولز رائس میں نظر آتے ہیں جبکہ چار افراد اس میں سفر کرسکیں گے۔

اس کا ڈیش بورڈ دیکھنے میں کسی سائیڈ بورڈ کی طرح ہے جس میں بٹوں اور سوئچز کی کمی نظر آتی ہے جبکہ اسٹیئرنگ وہیل بھی موجود ہے حالانکہ یہ ڈرائیور کی زبانی ہدایات پر بھی سفر کرسکے گی۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اسے بجلی کی مدد سے چلایا جائے گا اور اندر سے یہ کسی کشتی جیسی نظر آتی ہے۔

ہونڈا کے مطابق 2019 میں اس کا پروڈکشن ورژن یورپ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جبکہ جاپان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024