• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل ٹرانسلیٹ بنائے گی اب زندگی آسان

شائع September 13, 2017
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

اب کسی بھی میسجنگ یا چیٹنگ ایپ ہو یا روزمرہ کی زندگی، آپ کو بات چیت کے دوران دوسرے کی زبان نہ بھی آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آپ کو بس گوگل کے اس بہترین فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔

گوگل نے اپنی ٹرانسلیٹ ایپ میں متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے اور بدھ سے اردو، بنگالی، گجراتی، تامل اور تیلگو زبان بولنے والوں کے لیے اس اپلیکشن میں آف لائن ٹرانسلیشن اور ترجیحی زبان کے انسٹ ویژول ٹرانسلیشن کے مفید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے بس مائیک پر کلک کریں اور اپنی منتخب زبان میں بولنا شروع کردیں اور ایک بار پھر مائیک کو کلک کریں، جس کے بعد گوگل ٹرانسلیٹ ایپ خودکار طور پر شناخت کرلے گی کہ کونسی دو زبانیں بولی جارہی ہیں اور آپ کو رواں بات چیت میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں : گوگل ٹرانسلیشن میں سندھی اور پشتو کا اضافہ

گوگل کے مطابق اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے فون کو آسانی سے طاقتور ترجمے کے ٹول میں بدل سکتے ہیں، اور یہ تعلیمی سرگرمیوں، کاروبار، سفر یا دفتر وغیرہ میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

اسی طرح گوگل ٹرانسلیٹ کو آف لائن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آف لائن رسائی کے لیے صارف کو اس زبان یا دو زبانوں کا لینگوئج پیک ڈاﺅن لوڈ کرنا ہوگا، جس کا ترجمہ وہ چاہتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل ٹرانسلیشن 'انسانوں جتنی بہتر'

اگر کسی سے گفتگو کے دوران جملوں کا ترجمہ چاہتے ہیں تو ایپ کے ہوم پیج اوپن کرنے کے بعد زبان کے انتخاب سے ایسا کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ایک ورلڈ لینس فیچر ہے جو کہ آن لائن اور آف لائن صارفین کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے سے انگلش ٹیکسٹ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ دیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ فیچر مشین لرننگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اسے کسی قسم کے لینگوئج پیک ی ضرورت نہیں بلکہ یہ اسکرین پر ہی ترجمہ دکھائے گا۔

اس ایپ کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل پلے اسٹور جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز میں ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024