• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ابرارالحق: میوزک انڈسٹری کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے والا ستارہ

شائع September 13, 2017
پاکستانی کے کئی کامیاب گلوکاروں میں ایک نام ابرار الحق کا ہے —۔
پاکستانی کے کئی کامیاب گلوکاروں میں ایک نام ابرار الحق کا ہے —۔

وقت گزرتا جارہا ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آتا جارہا ہے، لیکن پاکستان کی میوزک انڈسٹری آج بھی دنیا بھر میں اسی مقام پر کامیابی سے کھڑی ہے جہاں وہ پہلے تھی۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کو اس بلندی پر پہنچانے میں کئی نامور گلوکاروں اور موسیقاروں کا ہاتھ ہے، جو آج شاید اپنی گائیکی میں اتنے ایکٹو تو نہیں لیکن، ان کی آواز ابھی بھی ایک خاص انداز کی گلوکاری کے لیے بےحد پسند کی جاتی ہے۔

ایسے ہی گلوکاروں میں ایک نام ابرار الحق کا ہے۔

پاپ گلوکار صرف گائیکی میں ہی آگے آگے نہیں رہے، بلکہ انہوں نے اپنے ’سہارا‘ ٹرسٹ کے ذریعے کئی فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا اور لوگوں کی مدد کی، ان کی یہ این جی او دیہی علاقوں میں موجود افراد کی صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے سرگرم ہے۔

ابرار الحق اس کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی کافی سرگرم رہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے فعال رکن مانے جاتے ہیں۔

1995 میں گلوکاری کا آغاز کرنے سے قبل ابرار لاہور کے ایک کالج میں جغرافیہ کے ٹیچر تھے۔

ابرار الحق نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو کئی یادگار گانے دیے ہیں، وہ اب بھی متعدد جگہ پرفارم کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ماضی میں گائے ہوئے ان کے گانے آج بھی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

ایسے ہی یادگار گانوں کی فہرست یہاں ترتیب دی گئی:

اسان تے جانے بلو

یہ گانا 1995 میں ریلیز ہوا، جس کی مزاحیہ ویڈیو میں ابرار الحق نے خود اداکاری کی، جس میں وہ کسی بلو سے ملنے کی جدوجہد کرتے نظر آئے۔

سانو تیرے نال پیار ہوگیا

یہ گانا 1999 میں ریلیز ہوا، اور اپنے ریلیز ہوتے ہی شہرت اور کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گیا، یہ گانا ابرار الحق کے البم بےجا سائیکل تے کا حصہ تھا۔

نچ پنجابن

نچ پنجابن گانا 2002 میں اس ہی نام کے البم کے ساتھ ریلیز ہوا.

پریتو

2002 کے البم اساں جانا میں موجود گانے پریتو کی صرف گلوکاری کو ہی نہیں بلکہ ویڈیو کو بھی کافی پذیرائی ملی تھی، اس گانے کی ویڈیو میں ابرار الحق کے علاوہ سنیتا مارشل، علی ظفر اور فیصل قریشی موجود ہیں۔

پانی دا بلبلا

ابرار الحق کا یہ گانا 2013 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 7 میں ریلیز ہوا، جسے کافی پسند کیا گیا تھا، یہ گانا پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کا بھی حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024