• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تاریخی رنگ

شائع September 13, 2017

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے 20 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ورلڈ الیون کے اس تاریخ ساز دورے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ ہی ملک میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

حریف کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 197 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

پاکستان کی جانب سے بابر نے 86 رنز بنا کر ٹی 20 کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 39 اور شعیب ملک نے 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔

جواب میں اوپنرز ہاشم آملا اور تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کو 43 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب مہمان ٹیم تیز رفتاری سے رنز بنانے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 177 رنز بنا سکی۔

ورلڈ الیون کی جانب سے ڈیرن سیمی اور فاف ڈیو پلیسی نے 29، 29 جبکہ ہاشم آملا نے 26 اور ٹم پین نے 25 رنز بنائے۔

میچ میں 20 رنز سے فتح کی بدولت پاکستان نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی اور بابر اعظم کو مین دی میچ قرار دیا گیا۔

شائقین کرکٹ پاکستان آمد اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر ورلڈ الیون کا شکریہ ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے موقع پر لاہور خصوصاً قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز سے قبل لوک ثقافت کے حامل خصوصی طور پر تیار کردہ رکشوں میں کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کے چکر لگائے گئے— فوٹو: اے ایف پی

میچ دیکھنے کیلئے لوگوں نے جوق در جوق اسٹیڈیم کا رخ کیا اور کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع کردیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان کی شکل میں پاکستان کو پہلے ہی اوور میں وکٹ سے محروم ہونا پڑا— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے احمد شہزاد کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 122 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 86 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

عمران طاہر نے بابر اعظم کو آؤٹ کر کے اپنے آبائی ملک پر پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بھرپور جوش و جذبہ دیکھا گیا اور انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل

رومان رئیس نے تمیم اقبال اور ہاشم آملا کی قیمتی وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو ابتدا میں ہی اہم کامیابی دلا کر جیت کی راہ پر گامزن کیا— فوٹو: اے ایف پی

فاف ڈیو پلیسی اور ٹم پین نے ورلڈ الیون کی جانب سے سب سے بڑی شراکت قائم کی لیکن ان کی یہ کوشش ٹیم کو جتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک سے مین آف دی میچ ایوارڈ اور بائیک کی چابی وصول کرتے ہوئے— فوٹو: اے پی