• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کرکٹ کے عالمی ستاروں کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس

شائع September 11, 2017

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی کی قیادت میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور پہنچنے والی ورلڈ الیون نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیریز کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بالخصوص جنوبی افریقہ کے مشکور ہیں کہ ان کے 5 سرفہرست کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی ہانمی بھری اور پاکستان آئے'۔

سرفرازاحمد نے دیگر ممالک کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم جنوبی افریقہ کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔

پاکستانی ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سرفرازاحمد نے جنوبی افریقہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا—فوٹو:اے ایف پی

ورلڈ الیون کی کٹ کی رونمائی کپتان ڈیوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور نے کی—فوٹو:پی سی بی ٹویٹر

ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے سرفہرست 5 کھلاڑی شامل ہیں—فوٹو:ٹویٹر

آسٹریلیا ٹیم کے سابق کپتان جارج بیلی بھی پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں بھی حصہ لیا تھا—فوٹو: اےایف پی

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس کی—فوٹو: اے ایف پی

ہاشم آملہ جیسے بڑے کھلاڑی کی پاکستان آمد سے ورلڈ الیون سیریز مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے 5 سرفہرست کھلاڑی شامل
 ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے 5 سرفہرست کھلاڑی شامل ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا—فوٹو: اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں—فوٹو:اے پی

سیکیورٹی کی غرض سے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سخت سیکیورٹی کے حصار میں قذافی اسٹیڈیم پہنچے—فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے گھڑ سوار پولیس اہلکاربھی تعینات کیے گئے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

علیم ڈار پہلے میچ میں فرائض کی انجام دہی کے بعد دبئی روانہ ہوں گے جہاں ہو آئی سی سی کے ورکشاپ میں شرکت کریں گے—فوٹو:پی سی بی ٹویٹر

سرفراز احمد اور فاف ڈیوپلیسی نے آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

faraz Sep 12, 2017 01:38am
Buhat He zabardast Ikdam ha Pcb Aur Najam sethi ka jinoney anthaq mehnat ke Baad Pakistan main International cricket ke Darwazy Kholwaye