• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شیاؤمی می مکس 2 دنگ کردینے والا فون

شائع September 11, 2017
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کو ایپل آف چائنا کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ایپل کے آئی فون متعارف کرائے جانے سے ایک دن پہلے اپنا نیا فلیگ شپ فون پیش کردیا ہے۔

اور چینی اسمارٹ فون کمپنی کی یہ ڈیوائس گلیکسی نوٹ ایٹ اور آئی فون ایٹ (یا جو بھی اس کا نام ہوگا) کی ٹکر کی ہے۔

شیاﺅمی می مکس ٹو ایک خوبصورت ڈیزائن والا فون ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔

مزید پڑھیں : ایسا خوبصورت اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟

گزشتہ سال کے می مکس کی طرح می مکس ٹو بھی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں اطراف اور اوپر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، بس جہاں سیلفی کیمرہ موجود ہے وہاں یہ بیزل کچھ نمایاں ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

5.99 انچ اسکرین میں اسپیکر کو بھی چھپایا گیا ہے اور ڈسپلے کا ریشو 18:9 ہے جس کے باعث یہ دیکھنے میں می مکس سے بھی بہت چھوٹا لگتا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کی وجہ سے یہ گلیکسی نوٹ ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے جبکہ اس میں سکس جی بی ریم ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ نوٹ ایٹ کے برابر جبکہ ایس ایٹ سے بہتر ہے۔

اس میں 64، 128 اور 256 جی بی تک اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے جبکہ اس کا ایک اسپیشل ایڈیشن بھی ہے جو کہ سرامکس باڈی سے تیار کیا گیا ہے اور وہ ایٹ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاﺅمی نے اس فون میں بیک پر صرف ایک بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے حالانکہ اس کمپنی کے متعدد فونز ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہیں۔

اس فون کے 64 جی بی اسٹوریج ورژن کی قیمت 506 ڈالرز (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 128 جی بی ماڈل کی قیمت 552 ڈالرز (58 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی ماڈل کی قیمت 614 ڈالرز (64 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی می سکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اس کے اسپیشل ایڈیشن کو خریدنے کے لیے 721 ڈالرز (لگ بھگ 76 ہزار روپے) کا خرچہ کرنا ہوگا۔

یعنی قیمت کے لحاظ سے یہ ایپل، سام سنگ اور ایل جی کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی حد تک سستا ہے۔

اس فون کو 15 ستمبر کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد آنے والے ہفتوں میں دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024