• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

3 دن میں 1200 کروڑ روپے کمانے والی فلم

شائع September 11, 2017
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

ہارر فلموں کو پسند تو کیا جاتا ہے مگر اکثر ان کا بزنس بہت زیادہ نہیں ہوتا مگر گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم 'اٹ' نے اس خیال کو غلط ثابت کردیا ہے۔

8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے صرف تین دن میں 117.2ملین ڈالرز (1200 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا بزنس کرکے متعدد نئے ریکارڈز بنا دیئے ہیں اور درحقیقت اوپننگ ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہارر فلم بن گئی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز پیرا نارمل ایکٹیوٹی تھری کے پاس تھا جس نے 2011 میں افتتاحی ہفتے میں 52,6 ملین ڈالرز کمائے تھے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ بزنس 41 ملین ڈالرز یا اس سے کم تھا۔

مزید پڑھیں : ڈراوئنی فلم ’اٹ‘ نے کیسا تاثر چھوڑا؟

درحقیقت 'اٹ' نے ہارر فلموں کے ریکارڈز کو ہی نہیں توڑا بلکہ رواں سال کی تیسرے بڑے ڈیبیو کا اعزاز حاصل کیا جو کہ اسپائیڈر مین : ہوم کمنگ 117 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔

فلم کی کامیابی کی توقع تو کی جارہی تھی مگر کسی کو توقع نہیں تھی کہ پہلے ہفتے میں یہ فلم اتنا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول 'اٹ' کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا گیا تھا اور ریلیز سے قبل اس کی چھوٹی سی فوٹیج نے ہی دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت سے مفلوج کردیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم اٹ نے تین دن میں اتنا بزنس کیا جتنا اس ویک اینڈ پر بزنس کے لحاظ سے ٹاپ ٹین فلموں نے مجموعی طور پر بھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اس فلم کا ٹریلر 'رات کی نیند' اڑانے کے لیے کافی

فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024