• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیورلینڈ‘ ریلیز کے لیے تیار

شائع September 10, 2017
سہائی علی ابڑو فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی—فوٹو: دی گارجین
سہائی علی ابڑو فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی—فوٹو: دی گارجین

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیور لینڈ‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

نازو دھاریجو صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی خاتون ہیں، جنہوں نے 2012 میں میڈیا میں شہرت پائی۔

نازو دھاریجو درمیانے عمر کی خاتون ہیں، جنہوں نے وڈیروں اور مسلح قبضہ مافیا سے اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی حفاظت کی۔

نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا، بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا، جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی۔

اگرچہ اب نازو دھاریجو سماجی کاموں کے علاوہ سیاست میں بھی انٹری دے چکی ہیں، مگر ان کی ہمت سندھ کی بہت ساری خواتین کے لیے حوصلے کی مثال ہے۔

فلم کو رواں ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک
فلم کو رواں ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک

نازو دھاریجو کی زندگی اور جدوجہد پر پاکستانی نژاد برطانوی فلم سام مسعود نے ’مائی پیور لینڈ‘ کے نام سے فلم بنائی ہے، جسے رواں ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے سام مسعود نے فلم سے متعلق بتایا کہ انہیں پاکستان کے کسی موضوع پر 2013 میں فلم بنانے کا خیال آیا، اور انہوں نے 2014 میں اس کے لیے فنڈ جمع کرنا شروع کیا۔

سام مسعود کے مطابق مارچ اور اپریل 2015 میں ’مائی پیور لینڈ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا، اور 8 ستمبر 2017 تک فلم کی تمام شوٹنگ مکمل کرلی گئی، اب فلم کو 15 ستمبر کو اسے ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے نازو دھاریجو کے موضوع پر ہی فلم کیوں بنائی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن وہ گوگل پر پاکستانی پولیس کی کرپشن سے متعلق چیزیں تلاش کر رہے تھے، کہ انہیں نازو دھاریجو کی جدوجہد اور پولیس کرپشن کے خلاف کہانی نظر آئی۔

فلم کی شوٹنگ 2 سال تک جاری رہی—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک
فلم کی شوٹنگ 2 سال تک جاری رہی—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک

سام مسعود کے مطابق اس کے بعد انہوں نے نازو دھاریجو کے موضوع پر تھوڑی بہت اسٹڈی کرکے سندھ کے صحافی ’سمیر میندھرو‘ اور صبا امتیاز سے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: خواتین پر فلمیں

فلم ساز کے مطابق سمیر میندھرو کی مدد سے انہوں نے نازو دھاریجو اور ان کے شوہر ذوالفقار سے بھی بات کی، اور انہیں فلم کا اسکرپٹ بھی دکھایا، جس پر انہوں نے کہا کہ ’یہ تو کسی ایکشن فلم کی کہانی ہے‘۔

سام مسعود نے بتایا کہ ’انہوں نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے بہت سے لڑکیوں کا آڈیشن لیا، لیکن انہیں کوئی لڑکی پسند نہ آئی، پھر کسی دوست نے انہیں نازو دھاریجو کے ہی شہر کی ایک اداکارہ کی تصویر دکھائی، جسے دیکھتے ہی وہ اس لڑکی کو کاسٹ کرنے کے لیے راضی ہوگئے‘۔

سہائی ابڑو فلم میں مسلح افراد کا مقابلہ کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک
سہائی ابڑو فلم میں مسلح افراد کا مقابلہ کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: مائی پیور لینڈ فیس بک

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو اب بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے

سام مسعود نے کہا کہ ’مائی پیور لینڈ‘ کے لیے ’سہائی ابڑو‘ کا انٹرویو اسکائپ کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد معاملات طے ہوئے۔

خیال رہے کہ ’سہائی ابڑو‘ نہ صرف اداکاری کرتی ہیں، بلکہ وہ ’کلاسک‘ اور ’کتھک‘ رقص کے حوالے سے بھی پاکستانی کی بڑی ڈانسر ہیں۔

’مائی پیور لینڈ‘ میں سہائی علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو فلم میں کسی ایکشن ہیرو کی طرح کلاشنکوف سے سیکڑوں مسلح مردوں کا مقابلہ کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024