• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کھلاڑی ہیرو اکشے کمار 50 برس کے ہوگئے

شائع September 9, 2017
اکشے کمار 2017 میں کمانے والے عالمی اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہوئے—فائل فوٹو
اکشے کمار 2017 میں کمانے والے عالمی اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہوئے—فائل فوٹو

امرتسر میں پیدا ہونے والے بولی وڈ کھلاڑی ہیرو اکشے کمار نے 9 ستمبر کو اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیرو اکشے کمار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں کیا، ان کی پہلی فلم ’سوگندھ‘ تھی، جو اتنی مقبول نہیں ہوئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو 27 سال دینے والے اکشے کمار کو شہرت کھلاڑی فلم سیریز سے ملی، اس سیریز کی پہلی فلم ’کھلاڑی‘ 1991 میں آئی، جس کی ہدایات عباس مستان نے دیں۔

کھلاڑی کی کامیابی نے اکشے کمار کو بولی وڈ کا ایکشن ہیرو بنادیا، اس فلم کی نمائش کے اگلے ہی سال ان کی فلم ’مسٹر بانڈ‘ آئی، جو معروف ہولی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی مسلسل 7 ویں ہٹ فلم
اکشے کمار کو انڈسٹری میں 27 سال گزر چکے—فائل فوٹو
اکشے کمار کو انڈسٹری میں 27 سال گزر چکے—فائل فوٹو

دیدار، قاعدہ قانون، وقت ہمارا ہے، سینک، موہرا، تو چور میں سپاہی، اعلان، سہاگ، ایئر لفٹ، رستم، راؤڈی راٹھوڑ، گرم مصالحہ، بے وفا اور یہ دل لگی جیسی فلمیں دینے والے اکشے کمار 2017 میں بولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل رہے۔

اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختصر مدت میں ایک کروڑ روپے کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم ثابت ہوئی، جب کہ گزشتہ برس ان کی آنے والی فلم ’رستم‘ کی وجہ سے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے 2001 میں شادی کی—فائل فوٹو
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے 2001 میں شادی کی—فائل فوٹو

کھلاڑی سیریز کی کامیاب فلموں کے علاوہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ہاؤس فل جیسی رومانٹک کامیڈی فلم سیریز میں بھی کام کیا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی بننا پسند

اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی، ان دونوں نے ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ جیسی فلم میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔؎

اکشے کمار کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور دوسری بیٹی ہیں، جب کہ آج کل وہ اپنی 2018 میں آنے والی فلم ’گولڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اکشے کمار کی پچاس ویں سالگرہ پر ان کی بیوی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ان کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں اکشے کمار کی بیٹی نظر نہیں آ رہی، تاہم وہ اپنی بیٹی کی فرمائش پر ہنسنے، رونے اور ڈانس کرنے کے تاثرات کی ایکٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ساتھی اداکاروں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار ایکشن فلموں سے بیزار، مگر کیوں؟

فرحان اختر نے تو انہیں 8 ستمبر کو ہی مبارکباد پیش کی تھی، انہوں نے اکشے کمار کی آنے والی فلم گولڈ کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کرکے انہیں 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

سنیل شیٹھی نے بھی انہیں مبارک پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر ٹوئیٹ کی، انہیں اداکارہ تپسی پنو،دیا مرزا، ہریتھک روشن، ہدایت کار ساجد خان اور فلم انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی مبارکباد پیش کی۔

رتیش دیش مکھ نے فلم ’ہاؤس فل 2‘ کے منظر کی ایک تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ صوفیہ چوہدری نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’ونس اپن اے ٹائم ان ممبئی‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اکشے کمار نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر پارٹی کرنے کے لیے منع کردیا‘، انہوں نے کھلاڑی ہیرو کو فلم انڈسٹری کا سب سے بہترین شخص بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024