• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’تھور ریگنوروک‘ کی نمائش سے 3 ماہ قبل ٹکٹ کی فروخت شروع

شائع September 9, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ہولی وڈ کی آنے والی سپر ہیرو فلم ’تھور ریگنوروک‘ ریلیز تو رواں برس 3 نومبر کو ہوگی، تاہم اس کے ٹکٹ ابھی سے ہی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔

’تھور ریگنوروک‘ تھور سیریز کی تیسری جب کہ مارویل انٹرٹینمینٹ کی کومک سپر ہیرو کہانی پر مبنی 17 ویں فلم ہے، جس میں سپر ہیرو دوسرے سپر ہیرو سے لڑتا نظر آئے گا۔

مارویل انٹرٹینمینٹ کی جانب سے 7 ستمبر کو فلم کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا، جب کہ فلم کے کرداروں کے نئے پوسٹر 9 ستمبر کو جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ فلم ’تھور ریگنوروک‘ کا ٹریلر اور تصاویر جاری
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

اس سے قبل گزشتہ ماہ فلم کا جاپانی ٹریلر اور انٹرنیشنل تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

ڈائریکٹر ٹیکا ویٹیٹی کی اس سپر پیرو فلم میں کرس ہیمس ورتھ ’تھور‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: سپر ہیروز پر بننے والی 15 بہترین فلمیں

پروڈیوسر کیون فیگی کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹوم ہڈلسٹن، کیٹ بلینشٹ، ایڈریس ایلبا، جیف گولڈبلم اور ٹیسا تھومپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کو مارویل انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے 3 نومبر دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

فلم کی نمائش سے قریبا 3 ماہ قبل ہی دنیا بھر میں فلم کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی، آن لائن ٹکٹ کی سہولت پاکستانی شائقین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024