• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات

شائع September 6, 2017

25 اگست کو میانمار میں شروع ہونے والے تنازع سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب افراد بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ میانمار کی ریاست رخائن میں شروع ہونے والے تشدد سے گزشتہ 11 روز میں ایک لاکھ 23 ہزار 600 افراد نے سرحد پار کی ہے۔

مزید پڑھیں : روہنگیا بحران سے متعلق 'غلط معلومات' پر آنگ سان سوچی کی مذمت

میانمار میں شروع ہونے والے تشدد سے پہلے ہی بنگلہ دیش کی جانب سے ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی جبکہ حالیہ تنازع کے بعد انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

25 اگست کے بعد سے جاری سیکیورٹی کریک ڈاؤن میں کم از کم 400 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوگئے ہیں — اے پی فوٹو

میانمار کی ریاست رخائن کے ایک گاؤں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ روہینگیا مسلمانوں کا ایک گروپ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان نومین لینڈ میں پناہ لیے ہوئے ہے — اے ایف پی فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ایک بیان کے مطابق میانمار میں تنازعے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور شہری پناہ کی تلاش میں مارے جارہے ہیں جبکہ عالمی ادارے کو خوراک، پانی اور ادویات کی فراہمی سے بھی روک دیا گیا ہے — اے پی فوٹو

میانمار سے بھاگ کر بنگلہ دیش آنے والی یہ روہنگیا مسلم بچی مشکل حالات کے باعث کیمرے کو دیکھ کر رو رہی ہے — اے ایف پی فوٹو

میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا افراد ایک سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے امداد کے منتظر ہیں — اے ایف پی فوٹو

ان روہنگیا پناہ گزینوں کو بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے — اے ایف پی فوٹو

دنیا بھر میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر میانمار کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے — اے ایف پی فوٹو

انڈونیشیاء میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

روہنگیا پناہ گزین میانمار سے بنگلہ دیش جانے کی کوشش کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

بنگلہ دیش میں عارضی پناہ گزین کیمپ میں مقیم روہنگیا خاندان کے بچے — اے ایف پی فوٹو

ایک نوجوان خاتون کو کندھے پر اٹھائے رخائن سے بنگلہ دیش کی سرحد عبور کررہا ہے — اے ایف پی فوٹو