• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کی 4جامعات دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل

شائع September 5, 2017

ٹائمزہائرایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے 14 ویں سالانہ ایڈیشن میں پاکستان کی گزشتہ سال کے مقابلے میں تنزلی کے ساتھ چار جامعات نے جگہ بنالی ہے۔

پاکستانی جامعات کی کارکردگی میں رواں سال تنزلی ہوئی جہاں گزشتہ سال دنیا کی سرفہرست ایک ہزار جامعات میں پاکستان کی سات جامعات شامل تھیں تاہم رواں سال تین جامعات اس فہرست میں جگہ نہیں بناسکیں۔

ان جامعات میں قائداعظم یونیورسٹی نے دنیا کی سرفہرست 500 بہترین جامعات میں نام درج کرالیا ہے اور وہ 401 سے 500 کےدرمیان موجود ہے جو گزشتہ سال کی نسبت بہتری ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ سال اس کی پوزیشن 601 سے 800 بینڈ کے درمیان موجود تھی۔

پاکستان کی دیگر بہترین جامعات میں کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 601 سے 800 بینڈ کے درمیان ہیں اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 801 گروپ میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کی 300 بہترین جامعات میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں

اگر خطے کی بات کی جائے تو پاکستانی جامعات ہمسائیہ ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے جہاں چین 60 جامعات کےساتھ سرفہرست ہے، بھارت کی 30 اور ایران کی 11 جامعات کو دنیا کی بہترین ایک ہزار جامعات میں شامل ہونے کا اعزاز ملا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن گلوبل رینکنگ کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر فل بیٹی کا کہنا ہے کہ درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی کمی 'مایوس کن' ہے اور انھوں نے جامعات کی تنزلی کو 'فنڈز کی کمی' کو قرار دیا۔

انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے بھاری فنڈنگ سے 'پاکستان مستقبل میں اس ٹیبل میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کا قابل ہوجائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں:800 بہترین یونیورسٹیوں میں 6 پاکستانی جامعات شامل

فل بیٹی نے کہا کہ 'چین کے صدر شی جن پنگ نے 2013 میں پاک-چین اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا اور اب وہ عمل درآمد کے اپنے ابتدائی مراحل میں ہے جو پاکستانی جامعات میں ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو بہتر کرنے کا باعث ہوگی'۔

انھوں نے قائداعظم یونیورسٹی کی بہتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'زبردست عروج نے عالمی مقابلے کو متاثر کیا ہے'۔

پاکستانی ماہر شگفتہ شہزادی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویجز، بیکن ہاؤس یونیورسٹی، فاسٹ، لاہور اسکول آف اکنامکس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جیسی پاکستان کی صف اول کی جامعات بہترین کارکردگی کے باوجود اس درجہ بندی میں شامل نہیں ہے۔

دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر ہے پر جس کے بعد یونیورسٹی آف کیمبرج جبکہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

fool n stupıd man Sep 06, 2017 08:36am
bravo

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024