• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماں بننے کے بعد کرینا کپور کی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

شائع September 4, 2017 اپ ڈیٹ September 8, 2017
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بیبو کرینا کپور نے ماں بننے کے9 ماہ بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

کرینہ کپور نے ماں بننے کے 9 ماہ بعد فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، اس فلم میں ان کے ساتھ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلشانیہ بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

ویرے دی ویڈنگ کو سونم کپور کی بہن ریہا کپور پروڈیوسر کریں گی، اس کامیڈی رومانوی فلم کی ہدایات ششانکا گھوش دیں گے، جو اس سے قبل سونم کپور کی 2014 کی فلم خوبصورت کی ہدایات دے چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہندوستان سے کیا گیا، جب کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں بھی کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت سے یورپ سفر، شادی، کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور ماں بننے کے بعد دوبارہ فلموں میں آنے کے لیے تیار

Day 1 for @vdwthefilm 💕 hi guys follow @vdwthefilm for more updates 😘😘 #veerediwedding

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

فلم میں 2 سے زائد جوڑے کام کریں گے، فوری طور پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 22 اگست کو فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا گیا تھا، اس موقع پر کرینہ کپور نے سونم کپور اور فلم کی دیگر کاسٹ اور پروڈیوسر کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں دسمبر 2016 میں بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد وہ قریبا 9 ماہ تک فلمی دنیا سے دور تھیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ سے باہر؟

اس دوران کرینہ کپور سے متعلق میڈیا پر مختلف خبریں گردش کرتی رہیں، خبریں تھیں کہ بیبو پر فلمی دنیا میں واپسی کے لیے ان پر خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کا دباؤ ہے، اس دوران کرینہ کپور کو ایکسرسائیز کے لیے فٹنیس کلبز میں بھی دیکھا گیا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، شادی کے بعد بھی بیبو نے متعدد کامیاب فلمیں دیں، جب کہ دوران حمل بھی انہوں نے نہ صرف ’کی اینڈ کا‘ جیسی فلموں میں کام کیا، بلکہ متعدد اشتہارات اور شوز میں بھی شرکت کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کیرئیر زوال پذیر؟

اب ماں بننے کے 9 ماہ بعد انہوں نے فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024