• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلم ریویو: نامعلوم افراد 2

شائع September 2, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ کی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کو عید قرباں سے ایک روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ فلم 2014 میں بننے والی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل ہے،جو خوشی یا جذبہ مجھے پہلی فلم دیکھتے وقت تھا، اسی جذبے کے ساتھ میں سیکوئل بھی دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں۔

اس لیے نہیں کہ میں پاکستانی سینما انڈسٹری کو سپورٹ کرنا چاہتی تھی، بلکہ اس لیے کہ نامعلوم افراد واقعی ایک اچھی فلم تھی، جس میں ہم نے ایک منفرد ‘کراچی‘ دیکھا تھا، لیکن اس کا سیکوئل کچھ مختلف نکلا۔

کہانی

نامعلوم افراد 2 میں فرحان (فہد مصطفیٰ) اور شکیل بھائی (جاوید شیخ) دونوں دوست ہیں، جن کا کاروبار میں نقصان ہوجاتا ہے، اور فرحان اپنی بیوی نینا (عروا حسین) کے ساتھ ایک نوتعمیراتی عمارت میں رہائش پذیر ہوتا ہے۔

انہیں پل مون (محسن عباس حیدر) کی جانب سے شادی میں شرکت کی دعوت موصول ہوتی ہے، پھر فرحان اور شکیل بھائی جنوبی افریقا پہنچتے ہیں تو تینوں دوست متحد ہوجاتے ہیں۔

کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے، جب دبئی کا شیخ (نیر اعجاز) بھی اپنے سونے کے کموڈ کے ساتھ کیپ ٹاؤن اترتا ہے۔۔ اور آپ یہ مناظر دیکھ کر ہنس پڑیں گے۔۔۔ میں بھی ہنسی تھی۔

شیخ اسی ہوٹل میں رکتے ہیں، جہاں پل مون کی منگیتر پری (ہانیا عامر) کام کرتی ہیں، 2 جرائم پیشہ افراد (سلیم معراج اور نظرالحسن) شیخ کا کموڈ چوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، اور ہانیہ عامر کی شادی کی وجہ سے چیزیں مکس ہوجاتی ہیں، جس سے کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔

اداکاری

فلم دیکھتے وقت میں اس بات پر حیران رہ گئی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فرحان، شکیل بھائی اور پل مون نے کس طرح مناظر کی مناسبت سے اپنی اداکاری کو تبدیل کرکے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز سے پہلے تیسری فلم کی باتیں

پہلی فلم کے مقابلے اس فلم میں فرحان زیادہ سہمے ہوئے ہیں، کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے وہ پلاٹنگ اور اسکیمنگ کے چکروں میں پڑ کر اپنی مالی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وہ فلم میں اپنے اعمال کی وجہ سے خود کو پہنچنے والے خطرات سے متعلق نہیں سوچتے۔

فلم میں پل مون (محسن عباس حیدر) قدرے بہتر اور اچھی زندگی کے لیے جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں، لیکن جب اس کے 2 ساتھی شیخ کے کموڈ چوری کرنے کی سازش تیار کرتے ہیں تو ہم اس کی اداکاری میں ایک بہت بڑی اور شاندار تبدیلی دیکھتے ہیں۔

محسن عباس نے فلم میں شاندار اداکاری کی لیکن میرا خیال ہے کہ کئی مناظر میں وہ ’اورایکٹنگ‘ بھی کر گئے۔

سیکوئل میں بھی جاوید شیخ پہلی فلم کی طرح نظر آئے، تاہم تینوں اداکاروں کے میلاپ سے فلم کی کچھ خامیاں چھپ گئیں۔

لیکن مجھے سب سے بہترین اداکاری جرائم پیشہ افراد سلیم معراج اور نظر الحسن کی لگی، انہوں نے میرا دل جیت لیا، انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے بدترین جرائم پیشہ افراد ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

نیر اعجاز کی اداکاری نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے آگے کوئی بھی کردار بڑی معنیٰ نہیں رکھتا، ان کی اداکاری دیکھتے وقت آپ ہنس ہنس کے پاگل ہوجائیں گے۔

البتہ فلم کے کئی مناظر میں مجھے اداکاروں کی باڈی لینگویج میں خامی نظر آئی۔

فلم میں عروا حسین اور ہانیہ عامر کو بہت کم دکھایا گیا ہے، فلم کا اسکرپٹ تین مرد مرکزی اداکاروں کے ارد گرد گھومتا ہے، لیکن ان دونوں اداکاراؤں کی شاندار کارکردگی اور کیمسٹری کی وجہ سے یہ فلم پر چھائی رہیں۔

اس فلم میں مرینہ خان مرکزی خاتون کے کردار میں نظر آئیں، انہوں نے ہانیہ عامر کی والدہ کا کردار ادا کیا، ان کی جانب سے ہانیہ اور پل مون کے رشتہ سے متعلق سوالات کیے جانے کی اداکاری مجھے بہت بھائی۔

فلم کی کمزوریاں

نامعلوم افراد 2 کے انٹرمشن تک فلم مجھے بہت اچھی لگی، لیکن جیسے ہی میں نے فلم کا دوسرا حصہ دیکھا تو مجھے اس میں کئی پرابلم اور خرابیاں نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘: صدف کنول کا آئٹم سانگ

فلم کے اسکرپٹ میں کئی خامیاں اور کمزوریاں بھی ہیں، سیکوئل میں پہلی فلم کے ڈائلاگ کے تاثر ملے۔

نامعلوم افراد 2 کے آخری 40 منٹ بہت ہی مختلف ہیں، انہیں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ انداز اپنا اپنا دیکھ رہی ہوں۔

تاہم فلم کے اسکرپٹ کی تعریف بھی کرنی پڑے گی، کیوں کہ فلم میں ہانیہ عامر اور عروا حسین کو اغوا کرلیا جاتا ہے، اور لڑائی جھگڑا بھی ہوتا ہے، لیکن خواتین کے ساتھ کوئی ایسی ویسی بات یا ڈائلاگ نہیں اختیار کیے جاتے۔

نامعلوم افراد 2 اور اس کی پہلی فلم میں سب سے زیادہ اہم فرق یہ ہے کہ پہلی فلم مکمل طور پر کراچی کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے، لیکن دوسری فلم میں ایسا نہیں۔

بہترین افیکٹس

نامعلوم افراد 2 میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، وژوئل افیکٹس کے شاندار استعمال کی وجہ سے فلم کی منظر نگاری میں جان آئی۔

فلم کے پس منظر میں چلنے والی میوزک، اس میں استعمال کیے گئے کلر اور ٹونز سننے کے بعد ان کی تعریف کیے بغیر رہا نہیں جاسکتا۔

مجموعی طور پر فلم کی ٹیکنالوجی، آواز، ایکشن اور گن گھرج نے مجھے متاثر کیا۔

موسیقی اور گانے

فلم میں مجموعی طور پر 5 گانے ہیں، جو میری ذاتی رائے کے مطابق زیادہ ہی طویل ہیں، انہیں مختصر ہونا چاہیے تھا۔

البتہ فلم میں صدف کنول کی جانب سے آئٹم سانگ ’کیف و سرور‘ پر کیا گیا ڈانس مکمل طور پر آئٹم سانگ کی جھلک پیش کر رہا تھا، انہوں نے اپنی خصوصی پرفارمنس سے اچھا تاثر دیا۔

مجھے فلم میں سب سے بور گانا ’چل ہگ لے‘ لگا، ایک شادی شدہ اور ایک منگنی شدہ مرد کو خواتین کے ساتھ بیچ پر رقص کرنے کی کیا ضرورت تھی، اور فلم میں محسن عباس حیدر کی جانب سے شرٹ لیس ہونے سے فلم پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: نا معلوم افراد 2 کے اسٹارز کا ’نچ نچ کے‘ پر ڈانس

نتیجہ

تین سال قبل آنے والی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد کی وجہ سے مجھے اس کے سیکوئل میں بھی اتنی ہی توقعات تھیں، اور میں بہت ہی زیادہ پرجوش تھی۔

دیکھا جائے تو پہلی فلم کو صرف کراچی میں شوٹ کیا گیا، لیکن پھر بھی وہ کامیاب گئی، اس بار اچھی تبدیلی لاتے ہوئے اسے جنوبی افریقا اور کیپ ٹاؤن جیسے شہر لے جایا گیا، لیکن میرا خیال ہے کہ فلم مکمل طور پر پاکستان میں بھی شوٹ ہوسکتی تھی۔

مجھے اس سیریز کی پہلی فلم اس لیے ابھی بھی زیادہ پسند ہے، کیوں کہ مجھے اس میں کراچی دکھتی ہے، ممکن ہے اس سیریز کی تیسری فلم میں مجھے پھر سے کراچی دکھے۔

مختصرا یہ کہ نامعلوم افراد 2 میں چند خامیوں اور خرابیوں کو چھوڑ کر مجموعی طور پر مجھے فلم نے بہت متاثر کیا، اور مجھے فلم پسند آئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

عدنان جِداکر Sep 03, 2017 03:34pm
میرا نہیں خیال کہ جتنا کراچی ایکٹر اِن لامیں دکھاءی دیا ہے کسی اور نءی فلم میں دیکھای دیا ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024