• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اجے دیوگن کی ’بادشاہو‘ ریلیز

شائع September 1, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ کی پولیٹیکل تھرلر فلم ’بادشاہو‘ کو ریلیز کردیا گیا، فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ عمران ہاشمی، ایشا گپتا اور ایلینیا ڈی سوزا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

’بادشاہو‘ کے ساتھ بولی وڈ کی اور کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں کی گئی، اس کے مقابلے میں ایوشمن کھرانا اور ٹوائلٹ ایک پریم کتھا کی ہیروئن بھومی پڈناکر کی فلم ‘سبھ منگل سوادھن‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

اجے دیوگن اور عمران ہاشمی ’بادشاہو‘ سے قبل رومانٹک کامیڈی فلم ’دل تو بچہ ہے جی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

’بادشاہو‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر کی 3 ہزار 242 سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے، جن میں سے 2800 سینمائیں ہندوستان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادشاہو کے ’ہوشیار رہنا‘ کی دھوم

فلم کی کہانی بھارت میں 1975 میں لگائی گئی سیاسی ایمرجنسی کے ارد گرد گھومتی ہے، جب کہ فلم کی شوٹنگ ممبئی سمیت راجستھان میں بھی کی گئی ہے۔

فلم میں جہاں ایکشن اور سیاسی چالبازیاں دکھائی گئی ہیں، وہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رومانٹک گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رشک قمر کے بعد ’بادشاہو‘کا پیا مورے گانا ریلیز

ناقدین کے مطابق ’بادشاہو‘ کو عید قرباں اور چھٹیوں کے مواقع پر ریلیز کیے جانے سے فلم کے اچھے بزنس کی توقع ہے۔

ساتھ ہی ناقدین نے یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ’رشک قمر‘ بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

’بادشاہو‘ میں سنی لیونی کا ایک آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے، جب کہ استاد نصرت فتح علی خان کے ’رشک قمر‘ سے متاثر ہوکر فیمیل ورژن کا بھی ایک خصوصی گانا فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

باکس آفس اندازوں کے مطابق ’بادشاہو‘ پہلے دن 10 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بادشاہو‘ کے پرانے گانے کا نیا ورژن

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024