• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایسا خوبصورت اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟

شائع September 1, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

جب بیزل لیس اسکرین کی بات ہو تو شیاﺅمی کا می مکس پہلا فون تھا جس نے اس رجحان کو گزشتہ برس شروع کیا۔

اب ہر کمپنی اس طرح کے ڈسپلے کو اپنے فونز کا حصہ بنارہی ہے اور شیاﺅمی نے بھی اپنی ڈیوائس کے سیکوئل می مکس ٹو کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی کمپنی کا یہ فون 11 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

اس فون کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آئیں مگر اس کا ڈیزائن ضرور سامنے آچکا ہے جو دنگ کردینے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی می سکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اس فون کو ڈیزائن کرنے والے فلپو اسٹارک نے اس حوالے سے ایک ویڈیو گزشتہ دنوں فیس بک پر شیئر کی تھی۔

جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیزائن کے ساتھ ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اب شیاﺅمی کے بھارت میں منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی اس نئے فون کی ایک ٹیزر تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ می مکس ٹو کو گیارہ ستمبر جبکہ ایپل کے آئی فون کو 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا جو کہ بیزل لیس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کا نئے آئی فون 12 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

شیاﺅمی پر ماضی میں اکثر ایپل کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا مگر اب اس کے فون جیسا ڈیزائن ایپل خود اپنانے والی ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ ایک دن پہلے اپنا فون لاکر وہ آئی فون ایٹ کی کشش میں کمی لانے میں کامیاب رہے گی۔

اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ شیاؤمی کے فون سام سنگ اور آئی فون کے مقابلے میں کافی سستے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024