• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بینظیر قتل کیس: بری کیے گئے ملزمان مزید 30 دن زیرحراست رہیں گے

شائع September 1, 2017

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے بری کیے جانے والے 5 ملزمان کو پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی درخواست پر مزید 1 ماہ کے لیے حراست میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بری کیے جانے والے ان پانچوں ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) نے گذشتہ شب (31 اگست کو) ان ملزمان کو حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

31 اگست کو رفاقت حسین، حسنین گل، شیر زمان، اعتزاز شاہ اور عبد الرشید نامی افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید پڑھیں: بینظیر قتل کیس کا فیصلہ،مشرف اشتہاری قرار، پولیس افسران گرفتار

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کے روز راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر فائرنگ اور بم حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔

اُس وقت جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹی ٹی پی کے سربراہ بیت اللہ محسود کو ٹھہرایا تھا۔

تاہم 2009 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے بیت اللہ محسود نے اس قتل میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔


یہ خبر یکم ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024