• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کلثوم نواز کی لندن میں کامیاب سرجری، ذرائع

شائع September 1, 2017

لاہور کے حلقہ این اے 120 کی امیدوار اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کی لندن میں سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لندن میں کامیاب آپریشن کے بعد کلثوم نواز کو آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ کلثوم نواز کو نگرانی کے لیے مزید ایک روز ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

سرجری کے موقع پر نواز شریف اور صاحبزادے بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

اگرچہ شریف خاندان یا پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اب تک سرجری سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامیاب سرجری کے حوالے سے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز کو گزشتہ ہفتے گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

شریف خاندان کے قریب اور پارٹی کے سینئر رہنما نے ڈان کو علاج کی غرض سے لندن میں موجود کلثوم نواز کی طبی رپورٹس میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہونے کی تصدیق کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024