• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارتی ٹی وی چینل نے ’کپل شرما شو‘بند کردیا

شائع August 31, 2017
—فوٹو: سونی ٹی وی
—فوٹو: سونی ٹی وی

گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے معروف ریئلٹی کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ سے متعلق مختلف خبریں گردش میں تھیں، کئی پروگراموں میں کپل شرما غیر حاضر بھی رہے۔

’کپل شرما شو‘ بھارت کے معروف انٹرٹیمینٹ ٹی وی چینل ’سونی‘ پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جاتا ہے، اس کا شمار بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں ہوتا ہے۔

’کپل شرما شو‘ میں فلم اسٹارز اپنے فلموں کی تشہیر کے لیے بھی آتے ہیں، جب کہ اس شو میں معروف فلمی ستاروں کو انٹرویوز اور گفتگو کے لیے بھی بلایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے اس شو سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں۔

خبریں تھیں کہ کپل شرما بیمار پڑ گئے ہیں، تاہم ان کی بیماری کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی، جب کہ ان کی جانب شو میں آنے والے معروف فلم اسٹارز کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کا شو ایک بار پھر بند ہونے کے قریب
—فوٹو: سونی ٹی وی
—فوٹو: سونی ٹی وی

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کپل شرما نے اپنے شو کی شوٹنگ آخری چند منٹوں میں اس وقت منسوخ کردی، جب شو میں شرکت کے لیے ایکشن ہیرو اجے دیوگن سیٹ پر موجود تھے۔

آخری لمحوں میں شو کی شوٹنگ منسوخ کیے جانے پر اجے دیوگن خفا ہوگئے، انہیں فلم ’بادشاہو‘ کی تشہیر کے لیے ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کرنی تھی۔

اس سے قبل بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی پروگرام میں شرکت کرنے کے موقع پر عین ٹائم پر کپل شرما نے شوٹنگ منسوخ کی تھی۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کی جیکولین فرنینڈز سے شو میں 'شادی'

کہا جا رہا تھا کہ یہ سارے معاملات کپل شرما کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ہو رہے ہیں، تاہم اب سونی ٹی وی نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کردیا۔

ڈین این اے انڈیا نے مختلف نیوز ایجنسیز کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ سونی ٹی وی کے نمائندے نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کی مکمل صحت یابی تک شو بند رہے گا۔

سونی ٹی وی نے اپنے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی کہ کپل شرما کو کیا بیماری لاحق ہے، تاہم بیان میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: "شادی مت کر":اجے دیوگن کا کپل شرما کو مشورہ

بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی چینل اور میزبان کی باہمی رضامندی سے ’کپل شرما شو‘ کو بند کیا جا رہا ہے، جیسے ہی میزبان کی صحت ٹھیک ہوگی، پروگرام کی نشریات بحال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سونی ٹی وی نے تین دن قبل ہی حکومتی اور عوامی دباؤ پر اپنا ڈرامہ ’ پہریدار پیا کی‘ کو بھی بند کردیا تھا۔

اس متنازع ڈرامے میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کو 9 سالہ لڑکے کی دلہن کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ڈرامے میں اپنے شوہر کی حفاظت بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024