• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

شائع August 30, 2017

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 میں شہباز کمرشل کے علاقے میں ایک ڈبل کیبن میں سوار نامعلوم افراد نے 28 سالہ خواجہ سرا ندیم عرف چندا پر فائرنگ کردی۔

تحقیقاتی افسر کے مطابق جائے وقوع سے 9 ایم ایم گولی کا ایک خول ملا، جس کو ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: صوابی میں خواجہ سرا کا گینگ ریپ، دو ہلاک

سینئر افسر کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ دو افراد موجود تھے جبکہ پولیس واقعے کے پیچھے محرکات کی تفتیش کررہی ہے۔

علاوہ ازیں درخشاں تھانے کے پولیس افسر ندیم گوندل نے ڈان کو بتایا کہ خواجہ سرا کے والد انور مسیحی کی مدعیت میں قتل کی ایف آئی آر نمبر 440/2017 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کا ’ریپ‘ اور تشدد ،5 افراد گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور ڈبل کیبن میں سوار تھے اور انہوں نے شراب پی رکھی تھی۔

مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بچے کے قتل سے متعلق اس کے دوستوں ںے انہیں آکر بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024