• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوناکشی، جان ابراہم کو باڈی گارڈ رکھنے کی خواہاں

شائع August 30, 2017
سوناکشی سنہا—۔فوٹو/ انسٹا گرام
سوناکشی سنہا—۔فوٹو/ انسٹا گرام

بولی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم انڈسٹری میں سے کسی کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کے لیے کہا گیا تو وہ جان ابراہم ہوں گے۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا ایکشن ہیرو جان ابراہم کے ساتھ فورس 2 میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔

ایک فلم کے علاوہ دونوں اداکار کسی دوسری فلم میں ایک دوسرے کے خلاف کرداروں میں نظر نہیں آئے۔

سوناکشی سنہا نے جان ابراہم کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کی خواہش کا اظہار تو کردیا ، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر دیگر تمام اداکاروں کو چھوڑ کر انہوں نے ان کا انتخاب کیوں کیا؟

یہ بھی پڑھیں: نو فلٹر نیہا کی ریکارڈنگ کے دوران حادثہ

دبنگ گرل نے اپنی اس خواہش کا اظہار اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے آن لائن آڈیو چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

سوناکشی سنہا نے اس انٹرویو کی ویڈیو کلپ بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

نیہا دھوپیا کے اس آن لائن چیٹ شو کا دوسرا سیزن شروع ہوچکا ہے، جس میں وہ مختلف اداکاروں اور اداکاراؤں سے انٹرویو کریں گی۔

ان کے اس شو کے دوسرے سیزن میں 20 قسطیں نشر کی جائیں گی، اس شو کی آن لائن آڈیو بھی سنی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا بہترین اداکارہ اور مصورہ

’نو فلٹر نیہا‘ میں سوناکشی سنہا سے جب سوال کیا گیا کہ اگر انہیں بولی وڈ انڈسٹری میں سے کسی شخص کو باڈی گارڈ رکھنے کا موقع ملے تو وہ کسے اپنا باڈی گارڈ رکھیں گی؟

دونوں اداکار فورس 2 فلم میں کام کر چکے—اسکرین شاٹ
دونوں اداکار فورس 2 فلم میں کام کر چکے—اسکرین شاٹ

دبنگ گرل نے کسی بھی توقف کے بغیر جان ابراہم کا نام لیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ دولت، رومانس اور شہرت میں سے پرسکون زندگی کے لیے وہ کس چیز کا انتخاب کریں گی، تو سوناکشی سنہا نے ’شہرت‘ کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کو 'غصے' پر بھی ایوارڈ مل گیا

انہوں نے وضاحت کی کہ شہرت انسان کو اُسی وقت ہی ملتی ہے، جب وہ اچھا کام کرتا ہے اور شہرت ہی انسان کو خوشی دے سکتی ہے۔

دبنگ گرل نے پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا کہ جو لڑکیاں اپنے اضافی یا زائد وزن کے باعث پریشان رہتی ہیں، انہیں سوناکشی سنہا کو سامنے رکھنا چاہیے، کیوں کہ فلمی دنیا میں آنے سے قبل وہ بھی موٹی تھیں۔

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ’دبنگ‘ میں کاسٹ ہونے سے قبل ان کا وزن 90 سے 92 کلو تھا، تاہم انہوں نے فلم کے رول کے مطابق اپنا وزن کم کیا۔

انہوں نے شو میں دبنگ ہیرو سلمان خان کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا اِن دنوں اسٹار ٹیلی وژن نیٹ ورک کے نئے ٹی وی چینل بھارت اسٹار کے رئیلٹی شو ’اوم شانتی اوم‘ میں بطور جج شامل ہیں۔

انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم 'دبنگ' سے کیا، جو سپر ہِٹ ثابت ہوئی، وہ اسی فلم کے سیکوئل میں بھی نظر آئیں، اب تک سوناکشی سنہا اکشے کمار، شاہد کپور، جان ابراہم اور اجے دیوگن سمیت متعدد ہیروز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہیں اپنی اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024