• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلم ریلیز ہونے سے قبل ہمایوں سعید کی نیندیں اڑ گئیں

شائع August 29, 2017 اپ ڈیٹ September 1, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عید قرباں پر ریلیز کے لیے تیار لولی وڈ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے لیے جہاں پاکستانی شائقین بے تاب ہیں، وہیں ان سے زیادہ فلم کے مرکزی ہیرو بھی بے چین ہیں۔

اب تک ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے ٹریلر اور گانے شائقین میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، اور فلم کی ریلیز میں محض ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

فلم کو عید کے پہلے دن سے پہلے ہی ملک بھر کی سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

فلم کی ریلیز سے 6 دن قبل اس کا گانا ’رونق عاشقی‘ ریلیز کیا گیا، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے۔

یہ بھی پڑھیں: جب دیپک نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے 300 جوڑے ڈیزائن کیے

لیکن شائقین کی جانب سے اتنی پذیرائی ملنے کے باوجود فلم کے مرکزی اداکاراور پروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم کو نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی نیندیں اڑ گئیں۔

—فلم کا پوسٹر
—فلم کا پوسٹر

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوں جوں فلم کی نمائش کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ان کی نیندیں اڑتی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاندار ٹریلر کے بعد 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا خوبصورت گانا

اداکار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ شب انہیں رات بھر نیند نہیں آئی، بڑی مشکل سے وہ صبح 6 بجے سوئے، کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم اچھا بزنس کرے،ا ور اسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو۔

ہمایوں سعید کے مطابق فلم میں انہوں نے اکیلے سر سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اس کا ٹرن آؤٹ بھی اچھا رہے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے بڑی محنت کی ہے۔

خیال رہے کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ہمایوں سعید کے مقابلے مہوش حیات اور عروا حسین مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی پنجاب کے ایک نوجوان (ہمایوں سعید) اور اس کی ٹوئن محبت کے ارد گرد گھومتی ہیں، انہیں فلم میں 2 عورتوں سے پیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پنجاب نہیں جاؤں گی ونر ہے'

فلم کے مرکزی کردار سے پیار کرنے والی ایک عورت کا تعلق پنجاب، جب کہ دوسری کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے، جو محبت میں تلخیاں بڑھ جانے کے بعد اس بات پر ضد کر بیٹھتی ہیں کہ وہ پنجاب نہیں جائیں گی۔  

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024