• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

باکسنگ کی مہنگی ترین فائٹ کے یادگار لمحات

شائع August 27, 2017

باکسگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے مکسڈ مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ناک آؤٹ کردیا۔

لاس ویگاس میں ہونے والی اس فائٹ میں مے ویدر نے تجربے اور صلاحیت کے بہترین امتزاج کی بدولت دسویں راؤنڈر میں تکنیکی ناک آؤٹ کی بنیاد پر آئرش باکسر کو چت کیا۔

اس فتح کے بعد ہی امریکی باکسر نے مستقل 50 فتوحات جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور مستقل طور پر باکسنگ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اس آخری فائٹ سے مے ویدر نے کم از کم 200ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی کر کے اپنے کیریئر کو خیرباد کہا۔

میک کریگر شاندار اپر کٹ مارتے ہوئے، انہوں نے مقابلے کی ابتدا میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے امریکی باکسر کو مشکلات سے دوچار کیا— فوٹو: اے ایف پی

مے ویدر آئرش باکسر کے خلاف کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

مشہور مقابلے کو دیکھنے کیلئے امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز، سابق باکسر مائیک ٹائیس، این بی اے پلیئر لی بورن جیمز سمیت کئی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔

کونر میک گریگر تیسرے راؤنڈ میں اپنے حریف کو مکا رسید کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

مے ویدر دسویں راؤنڈ میں اپنے حریف کو بھرپور قوت سے مکا رسید کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

کونر میک کریگر کے ایک پنچ پر مے ویدر تکلیف کی شدت سے سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں— فوٹو: اے پی

ریفری رابرٹ برڈ دسویں راؤنڈ میں مے ویدر کو روک رہے ہیں، جس کے ستاھ ہی تکنیکی نات آؤٹ پر مے ویدر فاتح قرار پائے— فوٹو: اے ایف پی

فلائیڈ مے ویدر اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے، انہوں نے اس فائٹ کے بعد مستقل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا— فوٹو: اے ایف پی

مے ویدر جونیئر اپنے والد مے ویدر سینئر کے ساتھ اپنی جیت پر خوشیاں منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی