• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بادشاہو کے ’ہوشیار رہنا‘ کی دھوم

شائع August 24, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی آنے والی پولیٹیکل تھرلر ڈرامہ فلم ’بادشاہو‘ کا نیا گانا ’ہوشیار رہنا‘ ریلیز کردیا گیا۔

خالص راجستھانی پس منظر اور ثقافت میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کی موسیقی راجھستان کے فوک گروپ نے دی ہے۔

’ہوشیار رہنا، رے نگر میں چور آویں گے‘ کو نیرج آریا کبیر اور ان کے ساتھیوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں گایا ہے۔

گانے میں اجے دیو گن، عمران ہاشمی، ایشا گپتا اور سنجے مشرا کو راجستھان کی بازاروں میں ہتھیار، اسلحہ و بارود کی خرید و فروخت کرنے سمیت پولیس سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشک قمر کے بعد ’بادشاہو‘کا پیا مورے گانا ریلیز

فلم میں جہاں تمام اداکاروں کو راجستھانی لباس میں دکھایا گیا ہے، وہیں ایشا گپتا اور عمران ہاشمی کو کئی مواقع پر جدید فیشن ایبل لباس میں تھوڑا بہت رومانس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں ایلیا ڈی سوزا کو بھی دکھایا گیا ہے، جسے جیل ہوجاتی ہے، بظاہر اپنے کسی ساتھ کو چھڑانے والے فلم کے مرکزی کراداروں کو پولیس افسر ودیوت جاموال سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اجے دیوگن اسٹنٹ کرتے ہوئے مرتے مرتے بچے

خیال رہے کہ ’بادشاہو‘ کو یکم ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کہانی ہندوستان میں 1975 میں نافذ کی گئی سیاسی ایمرجنسی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم میں جہاں سنی لیونی کا آئٹم سانگ ’پیار مورے‘ شامل ہے، وہیں اس میں استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ’رشک قمر‘ بھی راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024