• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایشا دیول خاندانی روایتوں کی پیروکار نکلیں

شائع August 23, 2017

ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول اپنی خاندانی روایت کے مطابق اپنے ہی شوہر سے ایک بار پھر رسمی شادی کریں گی۔

ایشا دیول اس وقت حمل سے ہیں،اور وہ پیدا ہونے بچے کی گود بھرائی کے سلسلے میں خاندانی روایات کے تحت اپنے ہی شوہر سے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیں گی۔

لیکن اس بار وہ سات نہیں بلکہ تین پھیرے لیں گی، جب کہ شادی کی دیگر رسمیں بھی نہیں نبھائیں جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایشا دیول نے 5 برس قبل 12 فروری 2012 کو ایک کاروباری شخص بھارت تکتانی سے شادی کرلی تھی، جو سندھی ہندو بزنس مین ہیں۔

ایشا دیول اپنے والدین کے حوالے سے پنجابی نسل سے ہیں، لیکن بیاہ کر سندھی خاندان میں جانے کے بعد وہ اپنے سسرالی خاندان کی روایات نبھاتے ہوئے اپنے ہی شوہر کے ساتھ دوبارہ پھیرے لیں گی۔

بعض سندھی ہندوؤں کے رسم رواج کے مطابق نئے بچے کی گود بھرائی کے موقع پر حاملہ دلہن کو اپنے ہی شوہر سے دوبارہ پھیرے لینے پڑتے ہیں، لیکن یہ رسم ان جوڑوں کا ہاں ہوتی ہے، جن کے ہاں پہلی بار بچے کی پیدائش ہونے جا رہی ہو۔

سندھی ہندوؤں میں یہ رسم نہ صرف بچے کی پیدائش بلکہ کسی دوسری خوشی ملنے پر بھی نبھائی جاتی ہے، تاہم یہ رسم تمام سندھی ہندو نہیں نبھاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا دیول کا سوتیلہ رشتہ

بھارت میں یہ رسم زیادہ تر جنوبی پنجاب کی ریاستوں میں منائی جاتی ہے، جب کہ پاکستان میں صوبہ سندھ میں رہنے والے تمام سندھی ہندو بھی اس رسم کو نہیں نبھاتے۔

سندھ میں بسنے والے اعلیٰ ذات کے ہندو اس رسم کو نبھاتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس نے اپنی خبر میں بتایا کہ ایشا دیول اپنے سسرال کے خاندان کی رسم کو نبھانے کے لیے 27 اگست کو اپنے ہی شوہر کے ساتھ 3 پھیرے لیں گی۔

مزید پڑھیں: ایشا دیول کی انٹری میں نو انٹری

دولہا، دلہن کی اس رسم میں خاندانی افراد سمیت دیگر اہم مگر مختصر لوگ شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشا دیول ہیما مالنی اور دھرمیندرا کی بیٹی ہیں۔

ایشا دیول نے 2002 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اور لگ بھگ 30 فلموں میں مرکزی اور مختصر کردار ادا کر چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’دھوم‘ اور ’نوانٹری‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024