• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جاوید شیخ ’سات دن محبت ان‘ کا حصہ

شائع August 22, 2017 اپ ڈیٹ August 23, 2017
پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے — ۔
پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے — ۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں پہلے سے ہی کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور کامیاب اداکار اس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

رومانوی اور کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور اب معروف اداکار جاوید شیخ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ کےساتھ مخنث ماڈل رمل علی کا فلم ڈیبیو

اور جاوید شیخ کا ماننا ہے کہ اس فلم کا اسکرپٹ کافی اچھا ہے۔

فلم کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں جاوید شیخ نے بتایا کہ ’میں نے جیسے ہی اس فلم کا اسکرپٹ بڑھا، تو میں اس کا حصہ بننے کے لیے بےتاب ہوگیا، فصیح باری نے اس فلم کی کہانی بہترین انداز میں تحریر کی، ہمیں ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے اس قسم کی اور فلموں کی ضرورت ہے، جو کامیاب ثابت ہوں‘۔

مزید پڑھیں: 'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

فلم میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

’سات دن محبت اِن‘ 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024