• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرینہ کپور ماں بننے کے بعد دوبارہ فلموں میں آنے کے لیے تیار

شائع August 22, 2017
—فوٹو ٹوئٹر
—فوٹو ٹوئٹر

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ماں بننے کے بعد دوبارہ فلموں میں آنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد طویل عرصے تک جِم میں ایکسرسائز کرکے خود کو دوبارہ فلموں کے لیے تیار کیا۔

کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا، تاہم وہ حمل ٹھہرنے کے ابتدائی دنوں میں کچھ بولی وڈ پروجیکٹس میں نظر آئیں تھیں۔

تیمور علی خان کی پیدائش سے 2 ماہ قبل ہی فلمی سرگرمیوں کو محدود کرنے والی کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے 3 سے 4 ماہ تک فلمی دنیا سے دوری رکھی، تاہم وہ اس عرصے کے دوران تقریبات میں بیٹے کے ساتھ نظر آتی رہیں۔

تین دن قبل کرینہ کپور نے اپنی ایک تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ’فلم ویرے دی ویڈنگ کی تیاریاں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کیرئیر زوال پذیر؟

کرینہ کپور کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد ڈی این اے نے اپنے فیس بک پیج پر کرینہ کپور خان کی فلم ویرے دی ویڈنگ کی مرکزی اداکاراؤں کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی، فلم کی دیگر مرکزی اداکاراؤں میں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلشانیہ شامل ہیں۔

اس فلم کو سونم کپور کی بہن ریہا کپور پروڈیوسر کریں گی۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور بیٹے کو روزانہ کتنی بار چومتی ہیں؟

کامیڈی رومانوی فلم کی ہدایات ششانکا گھوش دیں گے، جو اس سے قبل سونم کپور کی 2014 کی فلم خوبصورت کی ہدایات دے چکے ہیں۔

فلم کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا، اور نہ اس فلم کے مرکزی ہیروز کا اعلان کیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

علاوہ ازیں کرینہ کپور کے نام سے بنائے گئے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی اور بہن کرشمہ کپور کی ایک ساتھ تصویر بھی شیئر ہوئی، جس میں دونوں بہنیں کافی سمارٹ نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر-کترینہ بریک اپ پر کرینہ کپور کا ردعمل

کرینہ کپور نے ٹوئٹر پر کرشمہ کپور اور اپنی والدہ کے ساتھ ایک اور تصویر بھی شیئر کی، جس میں کرشمہ کپور کے بچے بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024